کالج آف شریعہ کے فاضل محمد ذکریا سیٹھی منہاجین انتقال کر گئے

ذکریا سیٹھی منہاجین کا انتتقال

تحریک منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن، کالج آف شریعہ سیشن 2005 کے فاضل محمد ذکریا سیٹھی لاہور میں انتقال کر گئے، اناللہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کی عمر 37 سال تھی، وہ گزشتہ دو ماہ سے ہیپٹائٹس کے عارضہ میں مبتلا تھے اور جانبر نہ ہو سکے۔ ذکریا سیٹھی کا انتقال مغلپورہ لاہور میں ہوا۔

مغلپورہ لاہور میں ان کی نماز جنازہ 15 فروری کو ادا کی گئی، جس میں تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ناظم پبلک ریلیشنز شہزاد رسول قادری، علماء کونسل کے ناظم میر آصف اکبر قادری، پرنسپل تحفیظ القرآن میاں محمد عباس نقشبندی، پروفیسر محمد نعیم گھمن، تحریک منہاج القرآن لاہور کے قائدین و کارکنان اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ نماز جنازہ کے بعد منہاج القرآن علماء کونسل کے ناظم علامہ آصف اکبر میر نے دعا کرائی۔

16 فروری 2019ء کو مرحوم کی ان کے آبائی علاقہ کنجاہ گجرات میں دوبارہ نماز جنازہ ہوئی، جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں دفن کیا گیا۔ تحریک منہاج القرآن کے جملہ قائدین نے مرحوم کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

ذکریا سیٹھی منہاجین کا انتتقال

ذکریا سیٹھی منہاجین کا انتتقال

ذکریا سیٹھی منہاجین کا انتتقال

ذکریا سیٹھی منہاجین کا انتتقال

ذکریا سیٹھی منہاجین کا انتتقال

ذکریا سیٹھی منہاجین کی چند یادگار تصاویر

ذکریا سیٹھی منہاجین کا انتتقال

ذکریا سیٹھی منہاجین کا انتتقال

ذکریا سیٹھی منہاجین کا انتتقال

ذکریا سیٹھی منہاجین کا انتتقال

تبصرہ

Top