گجرات: منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے سینئر رہنماء حاجی گلزار احمد کی والدہ مرحومہ کیلئے قل خوانی
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے بانی ممبر و سینئر رہنما حاجی گلزار احمد کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے جامع مسجد صفہ حرم نیو شادمان کالونی گجرات میں ختم قل خوانی منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے حاجی گلزار احمد کی تحریک منہاج القرآن کے لیے خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ رمضان المبارک کی ساعتوں میں مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔
بعدازاں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن گجرات کے بانی ممبر غلام سرور قادری (مرحوم) کے بیٹوں سے گجرات میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کے والد کے انتقال پر ان سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کے لیے بلندی درجات کی دعا بھی کی۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری، چوہدری محمد اکرم، زاہد سلیم صدیقی، محمد یوسف یعفور، مرزا طارق بیگ اور راجہ عبدالوحید بھی موجود تھے۔
تبصرہ