منہاج القران ہانگ کانگ کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب

minhaj ul quran

منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام قائد ڈے کے موقع پر آن لائن تقریب 19 فروری 2022ء کو منعقد ہوئی، جس میں علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی ڈائریکٹر منہاج القرآن ہانگ کانگ نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنی زندگی کا ایک ایک لمحہ دین اسلام کی خدمت اور امت مسلمہ کی تعلیمی، علمی، فکری اور نظریاتی راہنمائی کے لیے وقف کیا ہوا ہے۔ تحریک منہاج القرآن اس وقت روئے زمین پر اسلام کی ترویج، اشاعت اور وقار کا ایک عملی نمونہ بن چکی ہے۔ منہاج القرآن کے کارکنان خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں جو عملی طور پر شیخ الاسلام کے دست وبازو بن کر ان کی ذات سے خصوصی فیوض وبرکات حاصل کر رہے ہیں۔

تقریب کی صدارت حاجی محمد نجیب صدر منہاج القرآن ہانگ کانگ نے کی۔ اس سے پہلے محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے قاری محمد عثمان الترازی نے کیا، نعت شریف کی سعادت علامہ سید تنویر حسین شاہ نے حاصل کی۔ اس موقع پر قائد ڈے کے حوالے سے خصوصی کلام محمد حسان اور محترمہ نمرہ خالد ہ نے پیش کیا۔

تقریب میں منہاج القرآن کے کارکنان، منہاج یوتھ لیگ کے ذمہ داران اور ویمن لیگ کی ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ آخر میں علامہ حافظ ظہیر احمد خان نقشبندی نے خصوصی دعا کی۔ تقریب کے آخر میں کیک کاٹا گیا۔

رپورٹ : چوہدری طاہر

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top