منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام سالانہ محفل استقبال ربیع الاول

hongkong milad conference

منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام سالانہ محفل استقبال ربیع الاول مورخہ 24 ستمبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء جامع مسجد کولون میں منعقد ہوئی، جس کا آغاز علامہ اسد صدیق نے تلاوت قرآن کریم سے کیا جبکہ نعت شریف ثقلین ریاض نے پیش کی۔

محمد حفیظ سینئر نائب صدر منہاج القرآن ہانگ کانگ نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور گزشتہ سال کی منہاج القرآن ہانگ کانگ کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

منہاج القرآن کے سنٹرز کھوائی چنگ، چھنگ یئ اور سن پو کنگ کے طلباء وطالبات نے انفرادی اور گروپس کی شکل میں تلاوت قرآن کریم اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم پیش کیں، طلباء کے درمیان کوئز اور پینٹنگ کا مقابلہ ہوا جس میں نہ صرف بچوں کی صلاحیتیں عوام کے سامنے آئیں بلکہ اساتذہ کی محنت اور لگن بھی اجاگر ہوئی۔

محفل کے مہمان خصوصی قونصل جنرل پاکستان بلال احمد بٹ نے اپنی گفتگو میں منہاج القرآن ہانگ کانگ کو اس عظیم الشان محفل کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور منہاج القرآن کی خدمات کو مثالی قرار دیا۔

علامہ مفتی محمد ارشد چیف امام کولون مسجد نے اپنے خطاب میں منہاج القرآن ہانگ کانگ کو اپنی شاندار روایات برقرار رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا انہوں نے طلباء و طالبات کی شاندار پرفارمنس پر اساتذہ کو خصوصی مبارکباد دی۔

علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی ڈائریکٹر منہاج القرآن ہانگ کانگ نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ ہمارے ایمان کی بقا فقط تعلق و عشق مصطفی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم میں ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی کامیابی کا راز اسی میں تھا کہ وہ پیارے آقا کریم صل اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی محبت، عشق اور ادب میں فنا تھے۔ اگر ہم اپنے ظاہری اعمال میں کس قدر کثیر کیوں نہ ہو جائیں جب تک ہمارے قلوب دہلیز مصطفی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم پرخم نہیں ہوں گے ہم کامل مومن نہیں ہو سکتے اور نہ کامیابی کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں امت کے اپنے پیارے نبی مکرم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے ساتھ تعلق کو مضبوط کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ آئیں عشق و ادب مصطفی کے اس قافلے میں شامل ہو کر دنیا و آخرت کی سرخروئی حاصل کریں۔

اس موقع پر حاجی محمد نجیب صدر منہاج القرآن ہانگ کانگ نے تمام معزز مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور مقامی سطح پر اسلام کے فروغ، باہمی محبت و رواداری کے لئے منہاج القرآن کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔

محفل میں نقابت کے فرائض علامہ سید تنویر حسین شاہ، علامہ ظہیر احمد خان نقشبندی، علامہ طیب شمیم اور قاری محمد عثمان الترازی نے سرانجام دئیے۔

علامہ قاری قدرت اللہ سلطانی، علامہ قاری صابر حسین صابری، علامہ قاری محمد عثمان الترازی گروپ اورعلامہ سید تنویر شاہ نے نعتیہ کلام پیش کر کے شرکاء کے ایمان کو حلاوت بخشی کوئز مقابلہ میں ڈاکٹر محمد رضوان نے طلباء سے انتہائی دلچسپ انداز میں سوالات پوچھے اور اول دوم اور سوم آنیوالے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔

شرکاء سے بھی سوالات کیے گٸے، علامہ محمد رمضان سیالوی کی دعا کے اور لنگر کی تقسیم کےساتھ یہ شاندار پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

مہمانان گرامی میں چوہدری محمد الیاس، حاجی قمر زمان منہاس، ندیم حسین، حاجی عبد اللطیف، حاجی امجدحسین، محمد الیاس، علامہ احمد جمال ناصر، مفتی محمد شعیب، پرویز خان، زاٸق علی، سلطان وحید اور مختلف شعبہ جات کے پی ایچ ڈی سکالرز کے علاوہ کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔

رپورٹ : چوہدری طاہر محمود

hongkong milad conference

hongkong milad conference

hongkong milad conference

hongkong milad conference

hongkong milad conference

hongkong milad conference

hongkong milad conference

hongkong milad conference

hongkong milad conference

hongkong milad conference

hongkong milad conference

hongkong milad conference

hongkong milad conference

hongkong milad conference

hongkong milad conference

تبصرہ

Top