پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی جامع مسجد کولون ہانگ کانگ میں منعقدہ "تقریبِ تقسیم اسناد" میں خصوصی شرکت و خطاب

Prof. Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri addressing certificate distribution ceremony at Jamia Masjid Kowloon Hong Kong

ہانگ کانگ: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر اور ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز، منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع مسجد کولون ہانگ کانگ میں منعقدہ “تقریبِ تقسیمِ اسناد” میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

تقریبِ تقسیمِ اسناد سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ قرآنِ مجید حضور نبی کریم ﷺ کا وہ دائمی معجزہ ہے جو قیامت تک انسانیت کے لیے ہدایت کا سرچشمہ رہے گا۔ جو شخص قرآن سے جتنا مضبوط تعلق قائم کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے ایمان کی اسی قدر حفاظت فرماتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآنِ مجید قیامت کے دن قلبِ سلیم رکھنے والوں کی کامیابی کا اعلان کرتا ہے، کیونکہ اصل نجات اسی پاکیزہ اور زندہ دل سے وابستہ ہے۔ قرآن ہمیں یہ حقیقت بھی واضح طور پر بتاتا ہے کہ انسان کا دل نہ صرف محسوس کرتا ہے بلکہ سوچنے اور فیصلے کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے، جس کی تصدیق جدید سائنسی تحقیقات سے بھی ہوتی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ قرآن سے مضبوط رشتہ ہی انسان کی فکری، روحانی اور اخلاقی اصلاح کا ضامن ہے۔

تقریب میں صدر ملی مجلسِ سیرت ہانگ کانگ مفتی محمد ارشد، صدر منہاج ایشین کونسل عبد الرسول بھٹی، مینیجنگ ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل حسین، الیاس ایلیکس، سرپرست MQI ہانگ کانگ حاجی قمر الزمان منہاس، صدر منہاج القرآن ہانگ کانگ چوہدری نجیب، علماء کرام، کمیونٹی رہنما اور دیگر معزز احباب نے شرکت کی۔

کورس میں 150 مرد و خواتین نے شرکت کی۔ ترجمۂ قرآن کورس کی تکمیل پر شرکاء کو سرٹیفکیٹس دیے گئے۔

تقریب کا تعارف علامہ حافظ محمد نسیم نقشبندی منہاجی نے کروایا، حافظ محمد عدنان سیالوی نے تلاوتِ قرآنِ مجید کی سعادت حاصل کی، جب کہ عبدالرحمن، ڈاکٹر اظہر اور سید تنویر حسین شاہ نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

تبصرہ

Top