آئرلینڈ میں محفل حلقہ درود
مورخہ 2 جون 2010 بروز جمعرات کو المصطفیٰ اسلامک سنٹر لمرک آئرلینڈ میں قلب و روح کو جلا بخشنے کے لئے اور قربت رسالت اور نسبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مستحکم کرنے کے لئے ہفتہ وار گوشہ درود و ذکر کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔
محفل کا آغاز اسد غفار نے تلاوت کلام مجید سے کیا جس کا ترجمہ عرفان القرآن سے پیش کیا گیا۔ بعد از تلاوت آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود پاک درود پاک کا نذرانہ پیش کیا گیا، تمام احباب نے حلقہ بنا کر سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور جھوم جھوم کر درود پاک کا ورد کیا۔ اسی سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے علی بٹ قادری، تاج قادری آف انڈیا اور محمد طارق نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ بعد ازاں شیخ الاسلام کی کتاب المنہاج السوی سے درس حدیث بھی دیا گیا۔
پروگرام کے اختتام پر میاں عبدالوحید کے چھوٹے بھائی حاجی میاں عبدالقدیر کی طرف سے مصطفوی ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا۔
تبصرہ