منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام گیارہویں شریف کی محفل
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیر اہتمام مورخہ 10 مارچ 2102ء بروز ہفتہ بعد نماز مغرب مدثر آغا کی رہائش گاہ پر غوث الاعظم شیخ عبدالقادرجیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے یوم ولادت کی مناسبت سے گیارہویں شریف کی محفل منعقد ہوئی۔
محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت اسد قدیر نے حاصل کی۔ اس کے بعد علی بٹ نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت کی صورت میں محبت کے پھول نچھاور کئے۔فرخ وسیم بٹ نے انتہائی خوبصورت انداز میں قصیدہ بردہ شریف پیش کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتاب المنہاج السوی سے اولیاء، صالحین کے مناقب کے حوالہ سے احادیث مبارکہ پیش کیں، خاص طور پر سیدنا غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ کی کرامات اور ان کی تعلیمات کا ذکر کیا۔
پروگرام کے اختتام پر ختم غوثیہ پڑھا گیا، اس نورانی محفل میں میاں عبدالقدیر، ڈاکٹر جاوید علی، فیرو ز مراد، منصور احمد، بابر خان، نعمان خان، محمد فیضان، فرخ وسیم بٹ، بچوں میں علی بٹ قادری، محمد زوہیب بٹ، اسد قدیر، اسامہ قدیر، رومان آغا، دانش جاوید، حیدر علی نے خصوصی شرکت کی۔مدثر آغا نے تمام احبا ب کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا اور محفل درود وسلام کے بعد اجتماعی دعا کی گئی جس کے بعد جملہ شرکاء محفل کو لنگر پیش کیا گیا۔
رپورٹ: فرخ وسیم بٹ
تبصرہ