آئرلینڈ: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام محفل میلاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام 20 جنوری 2014 کو اسلا مک سنٹر ٹیوم (Tuam) میں عظیم الشان محفل میلاد منعقد کی گئی، جس میں ٹیوم اور گردونواح سے کثیر تعداد میں عشاقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے محفل میں شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت آفاق جمیل نے حاصل کی۔ محمد حسین او رمحمد فرقان نے بھی تلاوت کی۔ سلسلہ نعت میں لمرک کے نعت خواں بابر خاں نے بارگاہ رسالت میں نعت پیش کی۔فرخ وسیم بٹ نے قصیدہ بردہ شریف پیش کیا۔ شیخ محمد امین اور شیخ محمد اسماعیل نے سیرت پاک کے حوالہ سے انگریزی مین خطاب کیا۔

محفل میں مہمان خصوصی اور منہاج القرآن آئرلینڈ کے سرپرست پیر غلام دستگیر نے میلاد پاک کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا اور میلاد پاک کی شرعی حیثیت اور دور حاضر مین امت مسلمہ کے قلب وروح میں محبت وقرب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فروغ دینے کے لئے شرط اول قرار دیا، ا سکے علاوہ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بے شمار معجزا ت کا ذکر کیا۔ نقابت کے فرائض فرخ وسیم بٹ نے سرانجام دیئے۔کانفرنس کے انتظام وانصرام میں محمدا قبال، محمد اشرف، محمد رمضان، جمیل احمد، شکیل احمد، چودھری عمران، بنگلہ دیشی بھائیوں میں غیاث الدین اور محمد حارث نے بھر پور تعاون کیا۔

رپورٹ: وسیم بٹ

تبصرہ

Top