آئرلینڈ: منہاج القرآن انٹرنیشنل کا افطار ڈنر اور شب قدر کا روحانی اجتماع

ڈبلن: منہاج القرآن آئرلینڈ نے رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کی مناسبت سے الرحمٰن اسلامک سنٹر پورٹ لاؤس(Port Laoise) میں افظار ڈنر اور روحانی اجتماع کا خصوصی اہتمام کیا، جس میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے ایگریٹو، عہدیداران اور کارکنان سمیت مسلمان کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ افطار ڈنر کے بعد باجماعت صلاۃ تراویح ادا کی گئی۔ جس کے فوراً بعد روحانی اجتماع کا آغاز ہوا۔ حافظ سعید احمد نے تلاوتِ قرآنِ مجید، جبکہ فرخ وسیم بٹ اور عبدالحفیظ نے بارگاہِ رسالتمآب صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں نعت اور قصیدہ بردہ شریف پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ نقابت کے فرائض وسیم بٹ نے ادا کیے۔ منہاج القرآن آئرلینڈ کے امیر علامہ محمد عدیل نے روزہ اور شب قدر کی فضیلت پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزہ بھوک، پیاس کے احساس کے ذریعے روزہ دار کو گرد و پیش میں موجود انسانیت کی حاجات کی طرف متوجہ کرتا ہے۔ رمضان امبارک کا مقدس مہینہ ہمارے لیے یہی پیغام لاتا ہے کہ ہم جہاں بھی ہوں جس حالت میں بھی ہوں ایک دوسرے کے لیے رحمت و شفقت کا پیکر بن جائیں۔ دوسروں کی ضرورتوں کا بھی اسی طرح احساس کریں جس طرح اپنی ضرورتوں کو محسوس کرتے ہیں۔

امیر منہاج القرآن آئرلینڈ کے خطاب کے بعد اجتماعی طور پر باجماعت صلاۃ تسبیح ادا کی گئی۔ روحانی اجتماع کے اختتام پر امت مسلمہ، پاکستان اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

روحانی اجتماع کے شرکاء کے لیے خصوصی طور پر سحری کا اہتمام کیا گیا تھا۔ پروگرام کے کامیاب انعقاد میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے کارکنان محمد آصف رضا، محمد ناظم، یاسران احمد، محمد نعیم، راشد لطیف اور دیگر کا تعاون خاص طور پر قابلِ ذکر ہے۔

تبصرہ

Top