آئر لینڈ: غوث الوری کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل آئر لینڈ کے زیراہتمام گیارہویں شریف کے سلسلہ میں سالانہ غوث الوری کانفرنس علامہ محمد شہزاد عاشق قادری کی رہائش گاہ (Mountrath) مونٹراٹ میں منعقد ہوئی۔ جس میں تحریک منہا ج القرآن آئر لینڈ کے رفقاء عہدیداران اور کارکنان کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی۔

کانفرنس کےآغاز سے قبل تمام افراد نے اجتماعی طور پر حلقہ بنا کر نہایت عقیدت و احترام سے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں درود کا نذرانہ پیش کیا، جبکہ حافظ قاری تنویر حسین نے تلاوت قرآن سے کانفرنس کا باقاعدہ آغاز کیا۔ مرزا رضوان بیگ، فرقان اسلم، حافظ قاری تنویر حسین، ڈاکٹر گلزار احمد اد اور یوکے معروف ثناء خواں مصطفی صوفی اظہر بٹ نے حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی۔

بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیے جبکہ نقابت کے فرائض وسیم بٹ نے ادا کیے۔ منہاج القرآن آئر لینڈ کے امیر علامہ محمد عدیل اور شہزاد عاشق قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے اولیاء اللہ کے مناقب پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ قرآن مجید میں اللہ تعالی اپنے محبوب اور مقرب بندوں اور ان کے احوال کا ذکر فرماتا ہے۔ ہمیں اولیاء کے احوال اپنانے کے لیے سنت الہیہ پر عمل کرنا ہوگا۔ پر وگرام کے اختتام پر صوفی اظہر بٹ نے خصوصی دعا کرائی، آخر میں لنگر غوثیہ سے حاضرین کی تواضع کی گئی۔

رپورٹ:فرخ وسیم بٹ (آئر لینڈ)

تبصرہ

Top