آئرلینڈ: منہاج القرآن کے زیراہتمام ڈبلن میں ماہانہ مجلس ختم الصلوٰة علی النبیﷺ کا انعقاد

Gosha e Durood Majlis by Minhaj ul Quran Ireland

ڈبلن آئرلینڈ ۔۔۔ فرخ وسیم بٹ۔۔۔ تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں درود و سلام کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن کے رفقاء و اراکین کے علاوہ آئرلینڈ کی اہم شخصیات اور فرزندان اسلام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محفل کے آغاز سے قبل تمام احباب نے اجتماعی طور پر حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں درود پاک کا ورد کیا اور پھر محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ تنویر حسین نے حاصل کی جبکہ ڈاکٹر گلزار احمد اور حافظ جنید خالد نے حضور نبی اکرمﷺ کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ نقابت کے فرائض منہاج القرآن آئرلینڈ کے انفارمیشن سیکرٹری محی الدین نے ادا کیے۔

Gosha e Durood Majlis by Minhaj ul Quran Ireland

مقررین میں وسیم بٹ اور فیصل ریاض نے درود پاک کی فضیلت اور محبت رسولﷺ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ پر درود و سلام بھیجنا خود اللہ کی سنت ہے اور یہ واحد عمل ہے جو اللہ پاک کی بارگاہ میں قطعی القبول ہے اور ہر وہ چیز جس کی نسبت حضور نبی اکرمﷺ کی ذات سے ہو اللہ کو سب سے زیادہ عزیز تر ہے۔ انہوں نے محبت رسولﷺ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جس قدر نمازیں، روزے، حج اور دیگر جتنی بھی عبادات زیادہ ہونگی تو اس قدر ایمان بھی مضبوط ہوگا، یہ ساری عبادتیں اور ان کی فضیلتیں اپنی جگہ بجا لیکن یہ سارے اعمال مل کر بھی تنہا ایمان کو مستحکم نہیں بنا سکتے ایمان فی الحقیقت اسی صورت میں مضبوط ہو سکتا ہے کہ حضور نبی اکرمﷺ سے عشق و محبت والا تعلق مضبوط تر ہو جائے۔

محفل کے آخر میں تمام حاضرین نے حضور نبی اکرمﷺ کی بارگاہ اقدس میں کھڑے ہوکر سلام کا نذرانہ پیش کیا، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و تندرستی، تمام اہل اسلام پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، اس کے علاوہ فیصل ریاض کے مرحوم نانا اور عبدالقیوم کی مرحومہ والدہ کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔ اس محفل کے انتظامات میں جن احباب نے تعاون کیا ان میں سید ذیشان شاہ، فیصل ریاض، عبدالقیوم، محمد عرفان، مبین احمد، اسرار بٹ، ڈاکٹر قدیر اور دیگر احباب شامل تھے۔ مہمانوں کی تواضع مصطفوی لنگر سے کی گئی۔

Gosha e Durood Majlis by Minhaj ul Quran Ireland

Gosha e Durood Majlis by Minhaj ul Quran Ireland

Gosha e Durood Majlis by Minhaj ul Quran Ireland

Gosha e Durood Majlis by Minhaj ul Quran Ireland

Gosha e Durood Majlis by Minhaj ul Quran Ireland

تبصرہ

Top