تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام منہاج اسلامک سنٹر ڈبلن میں شہادت امام حسینؑ کانفرنس کا انعقاد

Imam Hussain Conference ireland

تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام منہاج اسلامک سنٹر ڈبلن میں حضرت امام عالی مقام امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔کانفرنس کا آغاز حافظ تنویر حسین نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر، ڈاکٹر محمد گلزار اور سید سجاد شاہ نے حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ بچوں میں محمد احمد رضا، محمد علی حسنین رضا، حذیفہ تنویر اور محمد ابراہیم تنویر نے اپنی خوبصورت آوازوں میں درود پاک پیش کیا جبکہ نقابت کے فرائض محی الدین نے ادا کیے۔

تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے امیر علامہ محمد عدیل نے شہادت امام حسینؑ اور محبت اہل بیت اطہار کے موضوع پر نہایت محبت بھرا اور ایمان افروز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرمﷺ نے فرمایا ’’میں تمہیں اپنی اہل بیت کی محبت و مودت کے لیے اللہ کی یاد دلاتا ہوں کہ اللہ اور اس کے حکم کو میری اہل بیت کے بارے میں کبھی نہ بھولو‘‘ آقا کریم ﷺ نے اس محبت و مودت کی حد درجہ تلقین فرمائی محبت اہل بیت عمر بھر ہونی چاہیے اس لیے کہ یہ آقا کریم ﷺ کی محبت کا حصہ ہے۔ اہل بیت کی محبت، عترت و ذریت پاک کی محبت بالخصوص حسنین کریمین کی محبت نہ صرف اہل ایمان کا حصہ ہے بلکہ عین ایمان ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حضرت امام حسینؑ میدان کربلا میں اطاعت و بندگی کا حق ادا کر دیا یزیدی حکومت کے مظالم ان کی نگاہ میں تھے پھر بھی راہ حق میں امام عالی مقام ثابت قدم رہے۔

کانفرنس میں قلب و روح کی تازگی کے لیے حلقہ ذکر کا بھی اہتمام کیا گیا اور آخر میں حاضرین نے حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں درود و سلام کا نظرانہ بھی پیش کیا۔

اختتام پر حافظ صدیق نقشبندی نے تمام اہل اسلام، وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و تندرستی کے لیے خصوصی دعا فرمائی اور حاضرین کی تواضع لنگر حسینیؑ سے کی گئی۔

Imam Hussain Conference ireland

Imam Hussain Conference ireland

Imam Hussain Conference ireland

Imam Hussain Conference ireland

Imam Hussain Conference ireland

تبصرہ

Top