اسلام آباد: مختلف مکاتب فکر کے علماء کی ڈاکٹر طاہرالقادری سے انقلاب مارچ میں ملاقات
پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے صدر اشتیاق میر ایڈووکیٹ نے اسلام آباد، راولپنڈی کے علماء کے وفد کے ہمراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے دھرنے میں ملاقات کی اور سفر انقلاب میں کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر میر اشتیاق ایڈووکیٹ نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جدوجہد آئینی، قانونی اور جمہوری ہے۔ علماء کرام ہر قدم پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا ساتھ دیں گے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اس موقع پر منہاج القرآن علماء کونسل کے صدر علامہ فرحت حسین شاہ نے بھی علماء کے وفد کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر علامہ سید عبداللہ شاہ، مولانا محمود تبسم اور علامہ وسیم عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مصطفوی انقلاب اور حقیقی تبدیلی کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کے شانہ بشانہ چلیں گے اور پاکستان عوامی تحریک کوکبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم انفرادی طور پر پہلے بھی دھرنے میں شریک رہے اور اب متفقہ طور پر یقین دلاتے ہیں کہ علماء اس تحریک میں ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے۔
اس موقع پر دیگر علماء میں صاحبزادہ سید انجم شاہ، مولانا ضیافت دھنیال، مولانا زاہد اقبال، مولانا کشور حسین، مولانا صغیر الحسن، قاری جمیل، ڈاکٹر علامہ شیر سیالوی، پروفیسر اشفاق احمد، مولانا عامر سجاد چشتی، مولانا ظہیراحمد ڈار، مولانا لعل خان، قمر عباس، ملک مولانا افرا سیاب چوہان، قاری غضنفر نعیمی، مولانا مطیع الرحمن، مولانا حبیب الرحمن شامل تھے۔ آخر میں دھرنے کی کامیابی کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔
تبصرہ