جامع مسجد عرفان القرآن (الھدایہ اسلامک سینٹر) اسلام آباد کے سنگ بنیاد کی تقریب

مورخہ: 21 اگست 2022ء

سنگ بنیاد کی تقریب

جامع مسجد عرفان القرآن، ادارہ فیضان بابو جی سرکار (الھدایہ اسلامک سینٹر) اسلام آباد کے سنگ بنیاد کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جی 12 میرا جعفر میں ادارہ کے لیے یہ جگہ ملک سراج اور ملک ظفر کی جانب سے وقف کی گئی ہے۔

اس موقع پر تقریب میں صدر پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب قاضی شفیق، ترجمان شمالی پنجاب غلام علی خان، صدر منہاج القران علماء کونسل راولپنڈی علامہ ارشد مصطفوی، صدر منہاج القران علما ٗ کونسل اسلام آباد و مہتتم ادارہ ہذا علامہ شیر محمد قادری، رہنما پاکستان عوامی تحریک سردار جاوید، ڈائریکٹر منہاج القران اسلامک سنٹر جرمنی علامہ شوکت اعوان منہاجین، علامہ شمریز اعوان منہاجین بھی موجود تھے۔

معزز مہمانوں نے جامع مسجد عرفان القران و ادارہ فیضان بابو جی سرکار (الہدایہ اسلامک سنٹر) کی عمارت کا اپنے ہاتھوں سے سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر متولی و مہتمم علامہ شیر محمد قادری، علامہ ارشد مصطفوی صدر منہاج القرآن علماء کونسل، ڈائریکٹر منہاج القران اسلامک سنٹر جرمنی علامہ شوکت اعوان منہاجین نے خطاب کیا۔

مقررین نے مساجد و مدارس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے، اسلامک سنٹرز شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی زیر نگرانی پاکستان سمیت دنیا بھر میں طلباء و طالبات کی اخلاقی، روحانی تربیت کے ساتھ ساتھ دین و دنیا کی تعلیم کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ہمارے ہاں الا ماشاءاللہ مساجد و مدارس قائم تو ہو جاتے ہیں، مگر اکثر مدارس میں طلباء کو مثبت تعلیم و تربیت کی بجائے، تفرقہ بازی اور انتہا پسندی کی تعلیم دی جاتی ہے۔

اس موقع پر علاقہ بھر کی معروف مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات ملک ابرار صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکول اینڈ کالج ایسوسی ایشن، عابد عباسی صدر انجمن تاجران جی ٹین مرکز اسلام آباد، رہنما پیٹ فاروق بٹ، علامہ قاری محمد ندیم قادری منہاج القرآن علماء کونسل اسلام آباد کے علاوہ دیگر اہل علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔

تبصرہ

Top