اٹلی: منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی زون2 کے زیراہتمام اریزو میں آمد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس

Milad Conference in Italy under Minhaj ul Quran

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی زون2 کے زیراہتمام اریزو میں منعقدہ آمد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس سے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا خطاب

میلاد النبیﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ میلاد کا پیغام یہ ہے کہ اللہ رب العزت نے ہمیں سب سے افضل نبیﷺ عطافرمائے، اور تمام اُمتوں سے افضل اُمت محمدیﷺ ہے۔ تو ہماری عادات، اقوال و افعال، اطوار، کردار، لین دین، بول چال اور ہمارے اعمال باقی تمام انسانیت سے بہتر ہونے چاہیے۔ ہم ایسے اُمتی بن جائیں کہ جن کو دیکھ کر حضور ﷺ کا چہرہ کھل اٹھے اور مسکرائیں کہ میرا اُمتی میری سیرت و اسوہ پر عمل کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال میلاد کا مہینہ اسی لئے لوٹ کر آتا ہے کہ ہم صرف میلاد کی خوشیاں نہ منائیں بلکہ آقا ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے والے ہوجائیں۔ حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پوری دنیا میں منہاج القرآن کے ذریعے یہی پیغام پھیلا رہے ہیں کہ آقا علیہ السلام کے اُمتی سچے بن جائیں، اپنے اخلاق، کردار، اعمال، احوال سنوار لیں، ایسے ممالک جہاں مسلمان اقلیت میں ہیں وہاں یہ ذمہ داری اور بھی بڑھ جاتی ہیں کہ آپ کے اندر سے آپ کے نبی اور رسول حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات جھلکنی چاہیئں۔

کانفرنس میں چوہری عارف محمود، چوہدری امجد رولیہ، محمد نذیر، وقار احمد قادری، میاں عمران الحق، چن نصیب، سرمد جاوید، احمد جاوید، شاہد حمید و دیگر ذمہ داران، رفقاء و وابستگان اور پاکستانی کمیونٹی سے مرد خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

Milad Conference in Italy under Minhaj ul Quran

Milad Conference in Italy under Minhaj ul Quran

Milad Conference in Italy under Minhaj ul Quran

Milad Conference in Italy under Minhaj ul Quran

Milad Conference in Italy under Minhaj ul Quran

تبصرہ

Top