علامہ محمد شکیل ثانی جاپان کے دعوتی وتنظیمی دورہ کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی نائب ناظم دعوت علامہ محمد شکیل ثانی جاپان کا تین ماہ کا دعوتی و تنظیمی دورہ مکمل کرنے کے بعد مورخہ 09 مئی 2011ء کو ٹوکیو نارتیا ائیر پورٹ سے لاہور پاکستان کے لئے روانہ ہوگئے۔
علامہ محمد شکیل ثانی نے جاپان بھر میں مختلف مقامات پر 70 سے زائد اجتماعات میں خطاب کیا جو کہ جاپان میں اپنی نوعیت کے لحاظ سے تاریخی پروگرام تھے۔ ٹوکیو ائیر پورٹ پر الوداع کہنے والوں میں منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن جاپان کے ناظم محمد انعام الحق، مرکزی صدر محمد سلیم خاں، مرکزی جنرل سیکرٹری حافظ محمد یعقوب مغل، سید یاسر بدر، شفقت مشتاق بٹ، محمد حنیف مغل، محمد اشفاق خاں اور کئی دیگر رفقاء کرام شامل تھے۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے الوداعیہ پیغام میں جاپان بھر کے رفقاء، تنظیمی عہدیداران اور اہل اسلام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دنیا میں عالمی امن، پاکستان میں امن، خوشحالی، ترقی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی۔
رپورٹ: محمد انعام الحق
تبصرہ