منہاج القرآن انٹرنیشنل(ناگویا، جاپان) کے زیر اہتمام محفل ختم قرآن

مورخہ: 16 اگست 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کے زیر اہتمام مورخہ 16 اگست 2012ء کو جامع مسجد المصطفیٰ مرکز منہاج القرآن ناگویا میں عظیم الشان محفل ختم قرآن منعقد ہوئی جس میں گردونواح سے پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز نماز عشاء (نماز تراویح) کے بعد ہوا، تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ محمد نصیر وڑائچ نے حاصل کی، آقا دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت محمد جاوید سجن نے پیش کئے۔ محفل ختم قرآن کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کے صدر سید عثمان شاہ بخاری نے کی۔ انہوں نے اپنے صدارتی خطبہ میں پاکستان سے تشریف لائے سکالر علامہ حافظ محمد طیب قادری کو خراج عقیدت پیش کیا اور ختم قرآن پر مبارکباد پیش کی اور ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، اس کے علاوہ انہوں نے رمضان المبارک کے پورے ماہ میں لوکل تنظیم کے ساتھ تعاون کرنے والے احباب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پورا ماہ اللہ کے مہمانوں کی سحروافطار میں خدمت کی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم تربیت اور نوجوان سکالر علامہ محمد طیب قادری نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے خوبصورت انداز میں فصاحت وبلاغت کے ساتھ عظمت قرآن پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کی عظمت اپنی جگہ مگر جس ہستی کی وجہ سے قرآن اترا، وہ ہستی وجہ تخلیق کائنات ہے اور وہی ہستی وجہ نزول القرآن ہے۔ علامہ محمد طیب قادری نے منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے مکمل تعارف پیش کیا اور لوگوں کو مشن سے وابستگی کی دعوت اس محفل کو کامیاب بنانے میں جن احباب نے بھرپور مالی معاونت کی ان میں راجہ ظہور، اعجاز رمضان کیانی، بابر زمان، ملک ظہور، مہدی حسن، حافظ سعد نصیر وڑائچ، طارق کیانی، نعیم کیانی اور دیگر تنظیمی عہدیدار شامل ہیں۔

محفل کے انتظام وانصرام میں بھرپور تعاون کرنے والے احباب میں احمد گل، اے جی، قیصر، یاسر، اسد، افتخار گیلانی، ندیم کیانی، اشرف چائے والا، اشرف ہاندہ سلیمان، احسن، وقار حسین، عمران حسین، سجاد چاچا، محمد عمر انڈیا والے، عمر فاروق اور ڈاکٹر زاہد انجم شامل تھے۔ محفل نماز فجر تک جاری رہی، خطاب کے بعد صلوۃ التسبیح ادا کی گئی، محفل ذکر ونعت کے بعد درودوسلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ محفل کا اختتام رقت آمیز دعا کے ساتھ ہوا۔ اس کے بعدتمام شرکاء کو سحری پیش کی گئی۔

رپورٹ: محمد اعجاز رمضان کیانی

تبصرہ

Top