جاپان: پاکستان کے سفیر نور محمد جادمانی کے اعزاز میں الوداعیہ تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی طرف سے پاکستان کے سفیر نور محمد جادمانی کو سفارتخانہ میں اپنی خدمات کا دورانیہ مکمل کر کے پاکستان روانگی سے قبل الوداعیہ دیا گیا جس کا اہتمام محمد انعام الحق (صدر منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن)، احمد سعید بھٹی (تاحیات رفیق)، محمد بلا ل الرحمن، محمد صابر علی، محمد شاہد چودھری(ناظم نشرواشاعت) نے کیا۔الوداعیہ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

نور محمد جادمانی نے منہاج القرآن جاپان کی طرف سے اپنے اعزاز میں الوداعیہ تقریب کا انعقاد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دنیا بھر میں منہاج القرآن کی فروغ امن کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا، خصوصا انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جو محبت منہاج القرآن نے دی ہے وہ یقینا کسی اور مذہبی، سیاسی یا سماجی تنظیم سے نہیں ملی اور یہ سب منہاج القرآن کی اپنے کارکنان کی تربیت کا اثر ہے کہ ہر کوئی ان کی طرف کھنچا چلا آتا ہے۔

سید علی اسد گیلانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقینا منہاج القرآن والے محبت کرتے ہیں۔محمد انعام الحق اور احمد سعید بھٹی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نور محمد جادمانی کی پاکستانی کمیونٹی کے لئے خدمات بالخصوص منہاج القرآن کے ساتھ محبت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اس موقع پر سیاسی وسماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔

تبصرہ

Top