جاپان: جشن میلاد النبی کا مقصد محبت وقرب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔علامہ شکیل ثانی

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت ایمان ہے۔ محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا ان خیالات کا اظہار علامہ محمد شکیل ثانی (ڈائریکٹر منہاج القرآن مرکز جاپان) نے مورخہ 24 جنوری 2014 کو منعقد ہونے والی عظیم الشان محفل میلاد میں کیا۔

محفل میلاد کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری علی حسن نے حاصل کی، جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ثاقب الرحمن نے پیش کی۔ مفتی عبدالرحمن (خطیب جامع مسجد شروئی) اور مفتی محمد رضوان (خطیب جامع مسجد غوثیہ یاشیو) نے بھی مختصر خطاب کیا اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیغام دیا۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض راجہ صاحب نے ادا کئے۔ جبکہ علامہ شکیل احمد ثانی نے جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسم کے منانے پر مدلل گفتگو کی۔ پروگرام میں جاپان بھر سے کمیونٹی کے احباب نے شرکت کی جن میں محمد شہزاد، سکندر، اصغر علی، ملک ریاض، حافظ مہر شمس، رفیع محمد، حافظ محمد یعقوب، حافظ محمد ایوب، رانا محمد اکرم، عظیم بٹ، ملک فیصل قادری کے علاوہ کثیر افراد نے شرکت کی۔

پروگرام کا اختتام درود وسلام سے ہوا، قاری علی حسن نے دعا کرائی۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے عالم اسلام کی ترقی وخوشحالی کے لئے دعا کرائی اور جملہ شرکاء کو لنگر پیش کیا گیا۔

رپورٹ: ثاقب الرحمن

تبصرہ

Top