جاپان: منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کے زیراہتمام محفل جشن رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان اور مولود النبی کے زیر اہتمام 29 جنوری 2014 کو عظیم الشان مرکزی محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات نے بھر پور شرکت کی، رانا عامر (ہاٹ مصالحہ ریسٹورنٹ ) کی جانب سے 50 پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز حافظ محمد اویس کی تلاوت سے ہوا جب کہ نقابت کے فرائض عون شاہد ایڈووکیٹ نے ادا کئے۔ میاں محمد اکرم (چیف ایڈیٹر آواز ملت نے اپنی خوبصورت آواز میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی لکھی نعت ( تیرے ہوتے جنم لیا ہوتا) پڑھی جس سے ہر آنکھ پرنم ہوگئی۔ جاپان کی کاروباری شخصیت سید کمال رضوی نے جاپانی زبان میں اپنی لکھی نعت کا نذرانہ پیش کیا۔ مفتی محمد رضوان یوسفی (خطیب وامام یاشیو مسجد) نے میلاد پاک کے موضوع پرسیر حاصل گفتگو کی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرا لقادری کی عالمی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا کوامن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دینے کے لئے محافل میلاد منعقد کر تے ہیں۔ مینارپاکستان لاہور میں عالم اسلام کی سب سے بڑی محفل میلاد منعقد ہوتی ہے جس میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ذوق اور شوق سے شرکت کرتے ہیں۔

پروگرام میں جاپان بھر سے صحافی شریک ہوئے، مسلم لیگ نون کے صدر ملک نور محمد اعوان، رانا ابرارحسین، میاں محمد اکرم(آواز ملت)، ناصر ناکا گاوا(اردو نیٹ) راشد صمد خان، ظہیر دانش، منیر احمدگجر، احمد سعید بھٹی، شیخ امتیاز، سید کمال رضوی، ملک ریاض جیلانی، رانا عامر، شجاع الرحمن، محبوب خان، شمس علی بٹ، راجہ امیتا ز احمد جنجوعہ، محمد نثار جتالہ، اصغر علی، حافظ ایوب بٹ، یوسف حسن کشمیری اوردیگر قائدین نے شرکت کی۔ محفل کا اختتام دعائے خیر سے ہوا اور جملہ شرکاء کو ضیافت پیش کی گئی۔

رپورٹ: حافظ محمد ایوب بٹ

تبصرہ

Top