صدر ایم ایس ایم پاکستان کا دورہ کراچی (9 تا 12 جنوری 2014ء)

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف نے مورخہ 9 تا 12 جنوری 2014ء کراچی کا دورہ کیا، دورے میں سابق مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان امجد حسین جٹ ان کے ہمراہ تھے۔ اپنے اس تنظیمی دورے میں انہوں نے لانڈھی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، بن قاسم ٹاؤن، لیاری ٹاؤن، شاہ فیصل ٹاؤن اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا، جہاں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان و وابستگان اور طلبہ سے ملاقاتیں بھی کیں۔

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کراچی کے زیراہتمام مختلف مقامات پر امید پاکستان طلبہ کنونشن و محافل ِ میلاد منعقد کی گئیں۔ صدر ایم ایس ایم کراچی وسیم اختر نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس ایم کراچی قائد طلبہ کو کراچی آمد پر خوش آمدید کہتی ہے، ان کی آمد کراچی کی یونیورسٹیز میں مصطفوی مشن کے فروغ کیلئے کام کرنے والے کارکنان کیلئے باعث خوشی ہے۔ ایم ایس ایم کراچی نے ہر محاذ پر اپنے قائد کی آواز پر لبیک کہا۔ کراچی سے اسلام آباد تک کا سفر بھی مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود گزشتہ سال لانگ مارچ میں کیا۔

لانڈھی ٹاؤن میں طلبہ کنونشن منعقد کیا گیا جہاں صدر ایم ایس ایم لانڈھی یونٹ محسن مصطفوی نے اپنے قائدین کا شاندار استقبال کیا۔ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر ایم ایس ایم نے کہا کہ کراچی کے غیور طلبہ بدترین حالات کے باوجود مصطفوی انقلاب کیلئے سربکف ہیں، یقیناً یہ جذبہ دیدنی ہے۔ ہمیں پاکستان کو بچانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کے قافلے میں شامل ہونا ہوگا۔

طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدی امجد حسین جٹ سابق مرکزی صدر ایم ایس ایم نے کہا کہ کراچی کے غیور طلبہ اپنے عظیم قائد کے شانہ بشانہ ہیں اور وہ وقت قریب ہے جب ظلم کی اندھی رات کا خاتمہ ہوگا۔ دہشت گردی، انتہا پسندی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور مہنگائی جیسے تمام تر مسائل کا حل صرف اور صرف انقلاب ہی میں ہے۔

تمام تقاریب میں سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی۔ الوداعی ملاقات میں چوہدری عرفان یوسف نے صدر ایم ایس ایم کراچی وسیم اختر اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ سوشل میڈیا پر ایم ایس ایم کے ہیڈ شفیع محمد قریشی سے بھی ملاقات پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں۔

تبصرہ

Top