کراچی: ڈاکٹر طاہرالقادری کے امن نصاب کی تقریب رونمائی، مظہر علوی کا خصوصی خطاب

منہاج القرآن یوتھ لیگ کراچی کے زیراہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری کے امن نصاب کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی، یہ تقریب 16 نومبر کو کراچی کے ایکسپو سنٹر میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ مظہر محمود علوی تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں کراچی یونیورسٹی کے ڈین آف اسلامک سٹڈیذ تھے۔ علاوہ ازیں منہاج القرآن یوتھ لیگ کراچی کے عہدیداران و کارکنان نے اس تقریب میں بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی مرکزی صدر یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اِس وقت عالم انسانیت کا سب سے اہم مسئلہ اَمن و اَمان کی بحالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ انسانوں کا خون بہانا اسلام اور قرآن کی بنیادی آئیڈیالوجی کے خلاف ہے۔ ISIS اور اس نوع کی دیگر تنظیمیں دہشتگرد اور خارجی ہیں، ان کی تعلیمات کا اسلام اور قرآن سے کوئی تعلق نہیں۔ جہاد کے نام پر فساد کرنے والوں اور نوجوانوں کی برین واشنگ کرنے والوں کے خلاف پوری قوت سے ٹکرانے کا وقت آگیا۔ ایسے دہشتگرد اور بے دین عناصر اسلام اور امت مسلمہ کو کمزور کررہے ہیں۔ اسلام امن اور محبت کا دین ہے۔

مظہر علوی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گزشتہ چونتیس سال سے انتہا پسندی، تنگ نظری، فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خلاف علمی و فکری میدانوں میں بھرپور جدوجہد کی ہے۔ اِنتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف ناقابلِ تردید دلائل و براہین پر مشتمل آپ کا تاریخی فتوی 2010ء سے کتابی شکل میں دست یاب ہے۔ یہ مبسوط فتویٰ اُردو، انگریزی، ہندی اور انڈونیشین زبانوں میں شائع ہوچکا ہے جب کہ عربی، نارویجن، ڈینش، فرانسیسی، جرمن اور اسپینش زبانوں میں زیراشاعت ہے۔ شیخ الاسلام نے ’فروغِ اَمن اور اِنسدادِ دہشت گردی کا اِسلامی نصاب (Islamic Curriculum on Peace and Counter-Terrorism)‘ بھی تیار کر کے دے دیا ہے۔ اُن کی طرف سے نہ صرف اُمتِ مسلمہ بلکہ پوری دنیا کے لیے یہ ایک عدیم النظیر اور فقید المثال تحفہ ہے۔ اِن شاءاﷲ یہ نصابات بحالیِ اَمن کے سلسلے میں مختلف طبقاتِ معاشرہ کی فکری و نظریاتی تربیت کے سلسلے میں ایک سنگِ میل ثابت ہو گا۔

مرکزی صدر نے اعلان کیا کہ منہاج القرآن یوتھ لیگ تنگ نظری، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ملک بھر میں جلد ضرب امن campaign کا آغاز کر رہی ہے، اس مقصد کے لیے پہلے مرحلے میں تحصیل، ضلع اور ڈویژن کی سطح پر peace ambassador بنائے جائے رہے ہیں، جو ضرب امن کو پاکستان بھر میں lead کرتے ہوئے وطن عریز کے ہر نو جوان تک امن، محبت، راوداری اور برداشت کا پیغام پہنچائیں گے اور قرارداد امن پر دستخط کروائیں گے۔ تاکہ فکری اور نظریاتی محاذ پر دہشت گردی کا قلع قمع ہو سکے اور ملک میں امن کی بحالی ممکن ہو سکے۔

تقریب کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

رپورٹ: ناصر مصطفوی

Organized by MYL

Posted by Mazhar Mahmood Alvi on Wednesday, November 18, 2015

تبصرہ

Top