کراچی: 38 ویں یوم تاسیس پر ’’یوم تجدید عہد وفا کا نفرنس‘‘

تحریک منہاج القرآن کے 38 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کراچی میں ’’یوم تجدید عہد وفا کانفرنس‘‘ 18 اکتوبر 2017ء کو منققد ہوئی۔ کانفرنس میں منہاج القرآن کراچی کے تمام فورمز کے عہدیداروں و کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ناظم تحریک منہاج القرآن کراچی مرزا جنید علی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا تحریک منہاج القرآن اس صدی کی تجدید دین کی تحریک ہے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اس صدی کے مجدد ہیں۔

تحریک منہاج القرآن عاکمی سطح پر دنیا کے 115 ممالک میں فروغ دین اور بھائی چارے کیلئے کام کر رہی ہے ۔ عالمی سطح پر غلبہ دین، اسلام کی نشاۃ ثانیہ اور ملت اسلامیہ کا احیا ہماری منزل ہے۔ موجودہ مادیت پرستی اور نفسا نفسی کے دور میں تحریک منہاج القرآن مسلم امہ کیلئے امید کی کرن ہے ۔ انہوں نے کہا شیخ الاسلام نے جس پودے کی بنیاد رکھی تھی آج وہ دنیا کے 115 ممالک میں کروڑوں لوگوں کو پھل اور سایہ دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا تحریک منہاج القرآن مسلکی، گروہی، فرقہ وارانی، تعصاب سے بالا تر محبت اخوت اور بھائی چارے کی علمبردار تحریک ہے۔ انہوں نے کہا تحریک منہاج القرآن کا طرہ امتیاز ہے وہ امت کو توڑتی نہیں جوڑتی ہے۔ کانفرنس سے پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن علماء کونسل، منہاج القرآن یوتھ لیگ، ایم ایس ایم، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاجینز، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے قائدین نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ

Top