کراچی: گلشن اقبال میں تنظیمی تربیتی ورکشاپ
تحریک منہاج القرآن کراچی گلشن اقبال کے زیراہتمام تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن کراچی کے صدر علامہ نعیم انصاری اور ناظم تحریک مرزا جنید علی نے خطاب کیا۔ علامہ نعیم انصاری نے کہا ہے کہ نظریاتی کارکن تحریکوں کا سرمایہ ہیں تحریک منہاج القرآن ایک نظریاتی اور انقلابی تحریک ہے اور اسکے کارکنان عظیم نظریاتی اور انقلابی کارکن ہیں۔ انہوں نے کہا رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں میڈیا پر سرکس پروگراموں پر پابندی اور پانچ وقت کی آذان کا حکم خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کے بعد عالم اسلام کا سب سے بڑا اجتماعی شہر اعتکاف منہاج القرآن کے زیراہتمام لاہور میں ہو گا۔ نوجوان اجتماعی اعتکاف کی تیاری کریں اور زیادہ سے زیادہ نوجوان اعتکاف میں شرکت کو یقینی بنائیں۔
اس موقع پر ناظم تحریک مرزا جنید علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ہر سال کی طرح امسال بھی رمضان شریف کی آمد کے ساتھ ہی اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ چکن، آلو، پیاز، سمیت تمام چیزیں مہنگی ہو چکی ہیں ارباب اقتدار نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔
تربیتی ورکشاپ کے آخر میں رفاقت سازی مہم میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کارکنان کو اسناد دی گئیں۔
تبصرہ