تحریک منہاج القرآن کا 10روزہ عرفان القرآن کورس کراچی میں شروع

تحریک منہاج القرآن کراچی نظامت و تربیت کے تحت سالانہ عرفان القرآن کورس شروع ہو گیا۔ تحریک منہاج القرآن کراچی کے صدر علامہ نعیم انصاری نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مادیت پرستی کے دور میں تحریک منہاج القرآن کی رجوع الی القرآن مہم عظیم جہاد ہے۔ انہوں نے کہا قرآن ہی وہ کتاب ہے جسکا حرف حرف لازوال حکمتوں سے معمور ہے، جس طرح اللہ تعالیٰ تمام نقص و عیب سے پاک ہے اسی طرح کلام رحمان بھی نقص و عیب سے پاک ہے۔ انہوں نے کہا تلاوت قرآن افضل ترین عبادت ہے دنیا و آخرت کی کامیابی رجع الی القرآن میں پوشیدہ ہے۔

اس سے پہلے عرفان القرآن کورس میں خصوصی لیکچرز کیلئے مرکزی ڈائریکٹر کورسز نظامت تربیت علامہ سعید رضا البغدادی اور علامہ محمود مسعود دس روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔ کراچی ائر پورٹ پر ناظم تحریک مرزا جنید علی، رانا محمد اسلم و دیگر قائدین نے ان کا استقبال کیا۔

عرفان القرآن کورس میں عربی گرائمر، ترجمہ قرآن، تفسیر، تجوید، ملٹی میڈیا کلاسز ہونگی۔ کورس میں و دیگر اسکالرز خصوصی لیکچرز دیں گے۔ کورس کی تکمیل پر اسکالرز کو اسناد دی جائیں گی۔

تبصرہ

Top