منہاج القرآن کراچی کے وفد کی بین المذاہب عید ملن پارٹی میں شرکت

مورخہ: 12 جون 2019ء

کیتھولک چرچ آف پاکستان کے سربراہ کارڈینل جوزف کوٹس، آرچ بشپ آف سینٹ پیٹرک کیتھڈرل چرچ کراچی نے مسلم مسیحی تعلقات اور بین المذاہب روادری کے فروغ کے لیے کراچی میں بین المذاہب عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے انٹرفیتھ ریلیشنز کی نمائندگی کرتے ہوئے منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر مسعود احمد عثمانی کی قیادت میں وفد نے شرکت کی۔ وفد میں آغوش کراچی کے انچارج محمد زاہد لطیف، عبدالصمد گاڈت اور زاہد علی بھی شامل تھے۔

وفد نے کارڈینل جوزف کوٹس کو شیخ الاسلام کی جانب گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زاہد لطیف نے کارڈینیل جوزف کوٹس اور سینٹ پیٹرک کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور سینٹ پیٹرک چرچ کی بین المذاہب رواداری کے فروغ کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

بین المذاہب عید ملن پارٹی میں شہر کراچی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد نے ہمدرد یونیورسٹی پاکستان کی سربراہ محترمہ سعدیہ راشد سے بھی ملاقات کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top