تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام تحفظ ناموس رسالت ﷺ احتجاجی مظاہرہ

تحریک منہاج القرآن کراچی کے تحت ہفتہ تحفظ ناموس رسالت ﷺ منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں زونل سیکرٹریٹ المنہاج گلشن اقبال میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر تحریک منہاج القرآن علامہ نعیم انصاری، ناظم تحریک منہاج القرآن مرزا جنید علی، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک راؤ کامران محمود، وسیم اختر، نثار احمد اور مفتی مکرم خان قادری نے کہا کہ پیغمبر اسلام ﷺ نے انسانیت کو امن اور محبت کے ساتھ رہنے اور بین المذاہب رواداری کا آفاقی تصور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنے آقا ﷺ کی شان میں کوئی گستاخی برداشت نہیں کر سکتا۔ ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا کونسی جمہوریت اور انسانی، اخلاقی اقدار ہیں۔ اس نوع کے رویے سے انتہا پسندی اور بین المذاہب تصادم کو ہوا نہ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ فرانسیسی صدر مسلم امہ کی دل آزاری پر معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا مسلم امہ اتحاد و یکجہتی کے ساتھ باطل قوتوں کو پیغام دیں کہ ہم مقدس ہستیوں کی شان میں توہین مسلمان برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا اقوام متحدہ سمیت اقوام عالم عالمی قوانین کے تحت مقدس ہستیوں کی توہین کو عالمی جرم قرار دے۔ او آئی سی تمام ممالک کے سربرہان سے رابطہ کریں اور مسلم کے جذبات سے انہیں آگاہ کریں۔

تبصرہ

Top