کراچی: میگا ٹریننگ کیمپ ’’بعنوان قرآنی فلسفہ انقلاب فہمی‘‘

قرآنی فلسفہ انقلاب

ناظم اعلی منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور اور نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم نے میگا ٹریننگ کیمپ کراچی بعنوان قرآنی فلسفہ انقلاب فہمی میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کا کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے رورل اور اربن سندھ میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں، تاحال لوگوں کے گھر اور فصلیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے جو شہری جاں بحق ہوئے ان کے خاندانوں سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ سندھ حکومت کو چاہیے کہ وہ تمام وسائل سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے مختص کر دے۔ یہی وہ آزمائش کی گھڑیاں ہوتی ہیں جن کے دوران شہری ریاست کا ماں والا کردار دیکھنے کے آرزو مند ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ہر ممکن عملی اقدامات کئے ہیں اور مدد کا یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے سندھ میں شکار پور میں ہزاروں خاندانوں کے لئے خوراک کے بیگ، خیمے اور ہائی جین کٹس بانٹیں اور خیمہ بستیاں آباد کی ہیں، جوں جوں وسائل میسر آرہے ہیں ہم اپنی امداد کا دائرہ کار بڑھاتے چلے جا رہے ہیں اور ان شاء اللہ تعالیٰ متاثرین کو گھروں کی تعمیر نو کے لئے بھی مدد دیں گے۔ یہ ایک ایسی آفت ہے جس سے نمٹنے کے لئے ریاست سمیت ہر فرد، ادارے اور فلاحی تنظیم کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی روشنیوں کا شہرہے، یہاں رات کو آزادانہ گھومنے، سیر و تفریح کرنے، شاپنگ کرنے کا دیرینہ کلچر ہے مگر کچھ عرصہ سے سٹریٹ کرائم میں اضافہ کی خبریں پڑھنے کو مل رہی ہیں، ڈاکو معمولی سی مزاحمت پر بھی معصوم شہریوں کی جان لے لیتے ہیں، کراچی کو خوف و ہراس کی فضا سے آزاد کرنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سنجیدگی سے اپنے فرائض انجام دینے چاہئیں اور شہریوں کو تحفظ ملنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی ایک تعلیم یافتہ شہر ہے، کچھ عرصہ سے مذہبی انتہا پسندی ایک نئی شکل کے ساتھ قومی منظر نامے پر ابھر رہی ہے یا ابھاری جارہی ہے، باشعور اور تعلیم یافتہ ہر شہری کو مذہبی انتہا پسندی اور جنونیت کے خلاف اپنا ایک پرامن کردار ادا کرنا چاہیے۔ اسلام کی اخلاقی و دینی تعلیمات کی روح ”لا اکرہ فی الدین“ ہے۔ کسی گروہ یا جتھے کو اسلام کے نام پر خوف و ہراس پھیلانے یا جبراً اپنا ایجنڈا مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کی جنگ انتہا پسندی اور متشدد رویوں کے خلاف ہے۔ ہم اسلام کے اعتدال اور رواداری پر مبنی تعلیمات کے فروغ و احیاء کے لئے تعلیمی، تربیتی اور فکری سطح پر اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور ان شاء اللہ تعالیٰ کوئی بھی منفی رویہ ہمیں اس مقصد اور مشن سے نہیں ہٹا سکتا۔

تمام سیاسی، مذہبی جماعتوں کو انتہا پسندی کے خلاف دو ٹوک کردار ادا کرنا ہو گا ورنہ مٹھی بھر عناصر ایک بار پھر پاکستان کے امن کو سبوتاژ کر سکتے ہیں۔

ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے اپنے دورہ کراچی کے دوران مختلف سیاسی سماجی کاروباری اور صحافی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی 39ویں عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

میگا ٹریننگ کیمپ کراچی میں قاضی زاہد حسین مرکزی صدرPAT، محمد نعیم نصاری، مرزا جنید علی، مسعود احمد عثمانی، مفتی مکرم خان قادری، سید ظفر اقبال، صاحبزادہ ثاقب محمود نوشاہی، شاہد حسین راجپوت، جواد انصاری، محترمہ مسز فوزیہ جنید، مسز نصرت رعنا، مسز ثناء نوید سمیت زونل، ٹاونز اور یونین کونسلز سطح تک کے قائدین و ذمہ داران نے بھر پور تعداد میں شرکت کی۔

قرآنی فلسفہ انقلاب

قرآنی فلسفہ انقلاب

قرآنی فلسفہ انقلاب

تبصرہ

Top