منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب

Quaid day Program in Karachi

منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں خصوصی شرکت مرکزی زونل ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی مسز فوزیہ جنید اور ناظم محترم عتیق احمد چشتی نے کی۔

تقريب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا بعد ازاں مسز ثنا نوید ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی نے ابتدائیہ پیش کرتے ہوئے تمام شرکاء کو شیخ الاسلام پروفيسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 73 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور فکرِ شیخ الاسلام کے پراجیکٹ پر بریفننگ دی۔
مسز فوزیہ جنید (مرکزی زونل ناظمہ منہاج قرآن ویمن لیگ کراچی) نے صحبت اور رفاقت کے موضوع پر فکر انگیز گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن کی رفاقت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیکی اور عمل صالح کے فرق کو واضح کرتے ہوئے فرمایا کہ ثواب ہر نیکی پر ملتا ہے مگر انعام صرف محنت کرنے والے افراد کو ملتا ہے لہذا صالحین میں شامل ہونے کے لئے محنت درکار ہے اور اسی سے رفاقت کا حق بھی ادا ہوگا۔

ناظمہ دعوت منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی مسز نورالعین راحیل اور ڈائریکٹر ایم ایس ایم سسٹرز کراچی مسز میمونہ جہانزیب نے کوئز مقابلہ کروایا جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کی فکر کے حوالے سے سوالات کئے گئے اورجیتنے والے تمام میمبرز کو حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دست مبارک سے لکھا گیا تحریری دعاؤں کا انمول تحفہ پیش کیا گیا۔

ناظم تحریک منہاج القرآن کراچی محترم عتیق احمد چشتی صاحب نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری صاحب کی کراچی آمد کا اعلان کیا اور تنظیمات کو موٹیویشن دی۔

تقريب کا اختتام صدر منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی مسز نصرت رعنا ڈار صاحبہ کی پرسوز دعا پر ہوا اور آخر میں کیک بھی کاٹا کیا گیا۔

Quaid day Program in Karachi

Quaid day Program in Karachi

Quaid day Program in Karachi

Quaid day Program in Karachi

Quaid day Program in Karachi

Quaid day Program in Karachi

تبصرہ

Top