لاڑکانہ: چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی مشائخ عظام اور علماء کرام سے ملاقات

Dr Hassan Qadr meeting with ulma kiram

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی مشائخ عظام اور علماء کرام سے ملاقات، چیئرمین سپریم کونسل نے علماء و مشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام و مشائخ عظام ممبر رسول ﷺ سے بین المسالک ہم آہنگی، بین المذاہب رواداری اور اتحادِ اُمت کا درس دیں، یہ وقت اتحاد و اتفاق سے کام کرنے کا ہے، امت مسلمہ کو متحد کرنا علماء کرام کا دینی فریضہ اور وقت کی ناگزیر ضرورت ہے۔ حضور ﷺ کی ذات سے تعلق ومحبت اور آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر زندگی کے ہر شعبے کیلئے رحمت و برکت حاصل کرنا ہوگی تاکہ دنیا امن و سلامتی کا گہوارہ بن سکے۔

معاشرے میں بھائی چارے، رواداری، برداشت اور تحمل کے جذبات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، اس امر کو یقینی بنانا ہو گا کہ کوئی امن کا دشمن ہمارے اتحاد، یکجہتی اور باہمی بھائی چارے کو پارہ پارہ نہ کر پائے۔

پیر عبد الغفار ثانی المعروف مٹھا سائیں درگاہ عالیہ رحمت پور شریف، سید عطاء اللہ لک یاری، پیر سید محمد رفیع اللہ شاہ درگاہ رحمت پور، علامہ پیر غلام مجتبیٰ شاہ جیلانی، پیر محمد بھورل شاہ جیلانی، پروفیسر نذیر احمد تنیو، پیر حفیظ اللہ شاہ قادری، پیر محمد شاہ بخاری سمیت علماء و مشائخ نے آپ سے ملاقات کی۔

چیئرمین سپریم کونسل نے علماء و مشائخ کو اپنی شہرہ آفاق کتاب دستورِ مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور بطور تحفہ پیش کی۔

Dr Hassan Qadr meeting with ulma kiram

Dr Hassan Qadr meeting with ulma kiram

Dr Hassan Qadr meeting with ulma kiram

Dr Hassan Qadr meeting with ulma kiram

تبصرہ

Top