ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا کراچی میں منعقدہ سالانہ میلاد کانفرنس سے خطاب

Milad un Nabi Conference in Karachi

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا کراچی میں منعقدہ سالانہ میلاد کانفرنس سے خطاب، میلاد کانفرنس میں مختلف مسالک و مذاہب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات اور ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔

تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کراچی کے زیراہتمام منعقدہ عظیم الشان میلاد کانفرنس سے چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے خطاب کے آغاز پر تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، علماء کونسل اور تمام شرکاء کو عظیم محفل میلاد کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ آج کا موضوع آقا علیہ السلام کا مقامِ عفو و درگزر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب ﷺ کو درگزر کرنے اور بھلائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ آپ ﷺ کو یہ ہدایت کی گئی کہ ظلم کرنے والوں کو معاف کریں، قطع تعلق کرنے والوں کے ساتھ صلہ رحمی کریں، لوگوں کی غلطیوں کو درگزر کریں اور اچھے رویے سے سمجھائیں۔ اگر کوئی ترش کلام کرے تو اسے نظر انداز کریں۔ انہوں نے کہا کہ صالحین اور محسنین کی نشانیاں یہ ہیں کہ وہ لوگوں کو معاف کر دیتے ہیں۔ اگر کوئی شخص عفو و درگزر جیسی خوبی پیدا کر لے، تو اللہ فرماتا ہے کہ یہ محسنین ہیں۔

ڈاکٹر حسن قادری نے وضاحت کی کہ پہلے کظم الغیظ ہوگا، پھر لوگوں کو معاف کرنے کا جذبہ پیدا ہوگا۔ غصے پر ضبط کرنا ضروری ہے، تاکہ لوگوں کی غلطیوں کو نظر انداز کرنے کی عادت پیدا ہو سکے۔ غصہ انسان کی شخصیت کا حصہ ہے۔ ماہرین نفسیات کہتے ہیں کہ اچھے عمل کے اثرات انسانی طبیعت و مزاج پر مرتب ہوتے ہیں۔ غصے کے باعث دل کی بیماریاں ہو سکتی ہیں اور شریانیں تنگ ہو جاتی ہیں۔ اگر کوئی شخص 8 منٹ تک غصہ دلانے والی باتیں سنے تو اس کے اثرات 40 منٹ تک رہتے ہیں، جس سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

چیئرمین سپریم کونسل نے آقا ﷺ کی شان عفو و درگزر کے مختلف واقعات بیان کیے، جو کہ آپ ﷺ کی عظمت اور عفو و درگزر کی مثالیں پیش کرتے ہیں۔ یہ خطاب انسانی تعلقات میں درگزر اور عفو کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے اندر عفو و درگزر کے اوصاف کو اپنانے کی ترغیب دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی زبانوں کو شیریں بنائیں تاکہ آپ کے الفاظ لوگوں کے دلوں میں محبت اور امن کا پیغام پہنچائیں اور اپنی زندگی کو نماز سے مزین کریں۔ اصل داعی وہی ہے جو جاہلوں سے ٹکرائے تو سلامتی کے ساتھ جواب دے اور نفرت کو محبت میں بدل دے۔ معاف کرنا سیکھیں، لوگوں سے محبت کرنا سیکھیں، لوگوں کے لیے جود و سخا اور معافی کا پیکر بننا سیکھیں۔ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا بھی یہی پیغام ہے۔ آپ نے کبھی کسی کی گالی کا بھی جواب نہیں دیا اور جو غضب ناک ہوا، اُس کے لیے بھی پیکرِ کرم و عطا بن گئے کیونکہ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری غلامِ مصطفیٰ ﷺ ہیں۔ اپنی طبیعت سے سختی اور انتقامی کارروائیوں کو ختم کریں، طبیعت کو نرم کریں اور لوگوں کو معاف کرنا سیکھں۔

اللہ رب العزت ہمیں آقا علیہ السلام کی سیرت کا پیکر بننے کی توفیق عطا فرمائے، اور حضور سیدی شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کا سایہ تادیر ہم سب کے سروں پر قائم و دائم رکھے۔ آمین

کانفرنس میں تحریک منہاج القرآن کراچی کے سربراہ قاضی زاہد حسین، صدر منہاج القرآن کراچی، مسعود احمد عثمانی، نائب ناظم اعلیٰ سندھ مظہر محمود علوی، پیر سید انیس احمد نظامی، عتیق احمد چشتی، علامہ غلام غوث چشتی، مفتی مکرم خان قادری، صاحبزادہ ثاقب نوشاہی، سہیل احمد رضا، حفیظ الرحمن خان، ظفر اقبال، مفتی ملک محمد اعجاز قادری، زاہد منصوری، ڈآکٹر صابر ابو مریم، ہندو راہنما مہاراجہ وجے گوسوامی، رائٹ ریورنڈ بشپ نذیر عالم، سردار گومن سنگھ، سردار مدن سنگھ، ماہراج وجے گوسوان، ڈاکٹر ثاقب، انیلہ الیاس ڈوگر، نصرت ڈار، فوزیہ جنید، اُم کلثوم قمر سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، علمائے کرام، مشائخ عظام، خطباء، واعظین، متعلقین، متوسلین، مرد و خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Milad un Nabi Conference in Karachi

Milad un Nabi Conference in Karachi

Milad un Nabi Conference in Karachi

Milad un Nabi Conference in Karachi

Milad un Nabi Conference in Karachi

Milad un Nabi Conference in Karachi

Milad un Nabi Conference in Karachi

Milad un Nabi Conference in Karachi

Milad un Nabi Conference in Karachi

Milad un Nabi Conference in Karachi

Milad un Nabi Conference in Karachi

Milad un Nabi Conference in Karachi

Milad un Nabi Conference in Karachi

Milad un Nabi Conference in Karachi

Milad un Nabi Conference in Karachi

Milad un Nabi Conference in Karachi

Milad un Nabi Conference in Karachi

Milad un Nabi Conference in Karachi

Milad un Nabi Conference in Karachi

تبصرہ

Top