منہاج القرآن انٹرنیشنل (ساؤتھ کوریا) کے زیر اہتمام محفل ذکر ونعت

منہاج القرآن انٹرنیشنل (ساؤتھ کوریا) کے زیر اہتمام مورخہ 13 ستمبر 2012ء کو آنس مسجد میں محفل ذکر ونعت کا اہتمام کیا گیا۔جس میں گرد و نواح سے پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اس کے بعد آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت کی صورت میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے گئے۔منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے محفل کے شرکاء سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت کے ان گنت احسان انسان پر ہیں مگر آج تک اس نے کبھی اپنے احسانات نہیں جتلائے ہم انسان ہو کر اس کی مخلوق ہو کر ایک دوسرے پر کئے جانے والے احسانات یاد دلاتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت کی مخلوق ہونے کا حق یہ ہے کہ اس کے پیارے حبیب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سب سے بڑھ کر محبت کی جائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا تقاضہ یہ ہے کہ آپ کی تعلیمات پر عمل کیا جائے۔آج منہاج القرآن اپنے عظیم قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں اسی محبت کو اجاگر کرنے اور دلوں میں پیدا کرنے کے لئے تگ ودو کر رہی ہے۔

رپورٹ: محمد فاروق

تبصرہ

Top