ساؤتھ کوریا: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام محفل میلادالبنی (ص)

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیراہتمام محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی سے کشیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد یاسر قادری نے حاصل کی۔ نعت خوانی کے بعد مردان علی قادری نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔

منہاج اسلامک سنٹر ساؤتھ کوریا کے ڈائریکٹرعلامہ محمد رضا قادری نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ساؤتھ کوریا میں رہتے ہوئے بھائی چارے کی تصویر بننا ہوگا اور محبت اور امن کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا، یہی ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مقصدہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل اسی پیغام کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں پوری دنیا میں پھیلا رہا ہے۔ آئیے ہم اس مشن کا دست وبازو بن کر اس شمع کو روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

پروگرام میں محمد فیصل چیمہ، زبیر خان، محمد شارق سعید، ملک اختر اعوان، محمد آصف سیفی، امجد قادری، شوکت چودھری، جمال سعود، مدثر چیمہ کو درود پاک کی فریم پیش کئے۔ پروگرام کے اختتام پر منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے خصوصی دعاکرائی۔ محفل کو کامیاب بنانے میں محمد فاروق رانا، محمد اشفاق قادری، محمد ساجد چودھری، محمد امجد، محمد زاہد، محمد یاسر قادری، محمد ظہیر، محمد عطیب قادری، محمد عدنان، ملک اختر، تبسم علی، حافظ عابد، محمد آفتاب، محمد بابر، محمد شفیق، عقیل مجاہد، مرزا ساجد بیگ، جمال سعود، میاں محمد اشرف، زاہد محمود قادری اور مردان علی قادری نے بھر پور تعاون کیا۔

رپورٹ: محمد فاروق

تبصرہ

Top