چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل کا کویت میں ورکرز کنونشن سے خطاب

نظم و ضبط کے ساتھ سالوں کا سفر لمحوں میں مکمل ہو جاتا ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

Dr Hassan Qadri Participate Workers Convention in Kuwait

منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل نے خصوصی طور پر شرکت کی، آپ 6 روزہ خصوصی دورہ پر کویت میں موجود ہیں۔

منہاج القرآن کی طرف سے منعقدہ تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ تنظیمی خدمت اس وقت تک ثمر بار نہیں ہو سکتی جب تک اس میں نظم و ضبط، ڈسپلن، اجتماعیت اور قائد کی راہبری شامل نہ ہو۔ جب کسی کو قائد تسلیم کر لیں تو پھر اس کے حکم کی بجا آوری کے لئے جُت جائیں، قائد کو مان کر قائد کے احکام پر عمل کرنا ہی منزل کی طرف لے جاتا ہے۔ اگر کسی تنظیم، جماعت اور اس کے کارکنان میں ڈسپلن اور اجتماعیت نہیں ہے تو وہ کوہلو کے بیل کی طرح گھومتے تو رہیں گے لیکن فائدہ کچھ نہیں ملے گا، بالآخر معلوم ہوگا کہ جہاں سے چلے تھے وہی پر ہی کھڑے ہیں اور نامہ اعمال سالوں کی دوڑ دھوپ کے بعد خالی ہے۔

جماعت سے وابستگی بردباری، محبت، نظم و ضبط، خلوص اور احساس سکھاتی ہے۔ اللہ تعالی اور آقا کریم ﷺ نے جماعت کو پسند فرمایا ہے۔ اگر آپ جماعت میں رہ کر بھی اجتماعیت کو بھول گئے تو اس کا مطلب یہ ہوا آپ جماعت میں تو رہے لیکن جماعت نہ بن سکے، تنظیم میں تو رہے لیکن تنظیم والے نہ بن سکے۔ ذاتی پسند و ناپسند کے گورکھ دھندے سے نکلے بغیر دل کا آئینہ صاف نہیں ہو گا۔ اگر منزل کی تمنا ہے تو منزل جم کر بیٹھنے والوں کو ملتی ہے، تنظیم والوں کو ملتی ہے۔ پراگندہ خیالات، نظم و ضبط اور ترتیب کے بغیر منزل کا حصول مشکل ہے۔ اللہ تعالی صف بستہ جماعتوں سے پیار کرتے ہیں، سیسہ پلائی دیوار بن کر رہیں گئے تو کوئی آپ کو زیر نہیں کر سکتا۔ بکھرے ہوئے رہنا شیطان کے نظریے کو پروان چڑھاتا ہے۔ اگر منزل کا حصول چاہتے ہیں تو جماعت بن کر رہا کریں، الگ الگ ہو کر رہنا چھوڑ دیں، اگر الگ رہیں گے تو تنظیم بکھر جائے گی۔ آخر میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دعائیہ کلمات ارشاد فرمائے۔

ورکرز کنونشن میں اسٹیج سیکریٹری کے فرائض جناب میاں آصف کمال صاحب نے ادا کیے جب کہ تلاوت مختار احمد سعیدی صاحب، درود پاک عبدالرؤف بھٹی صاحب اور نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت صوفی عبدالمجید صاحب نے حاصل کی۔

Dr Hassan Qadri Participate Workers Convention in Kuwait

Dr Hassan Qadri Participate Workers Convention in Kuwait

Dr Hassan Qadri Participate Workers Convention in Kuwait

Dr Hassan Qadri Participate Workers Convention in Kuwait

تبصرہ

Top