منہاج ويلفيئر فاونڈيشن ليہ کے زيراہتمام متاثرين سيلاب ميں ٹينٹوں کی تقسيم

منہاج ويلفيئر فاونڈيشن ليہ کے زيراہتمام متاثرين سيلاب کے ليے ٹينٹس تقسيم کيے گئے۔ اس حوالے سے ليہ ميں ايک خصوصي کيمپ لگايا گي، جہاں بہترين اور قيمتي ٹينٹ سيلاب زدگان کو فراہم کيے گئے۔ يہ ٹينٹ لاہور سے پاک چائنہ مشينري والوں نے منہاج ويلفيئر فاونڈيشن کو عطيہ کيے تھے۔

ٹينٹ تقسيم کرنے کے موقع پر منہاج القرآن ليہ کے مرکزي قائدين موجود تھے، جنہوں نے متاثرين کو ضروري چھان بين کے بعد ٹينٹ ان کے حوالے کردئيے۔ اس موقع پر متاثرين کے قومي شناختي کارڈ کي فوٹو کاپي بھي بطور ريکارڈ جمع کيا گي۔

دريں اثناء منہاج القرآن ويلفيئر فاونڈيشن نے ليہ ميں سيلاب متاثرين کي بحالي کے مختلف امدادي کيمپس بھي لگا رکھے ہيں، جہاں لوگ ضروري سامان جمع کرانے کے علاوہ ديگر عطيات بھي دے رہے ہيں۔ سيلاب سے متاثرہ علاقوں ميں بحالي کے کام کے ليے منہاج القرآن نے اپنا 20 واں سالانہ شہراعتکاف بھي منسوخ کر ديا تھا۔ اعتکاف ميں بيٹھنے والے نوجوان ہزاروں کي تعداد ميں خدمت گزار بن کر متاثرہ علاقوں ميں بحالي کا کام کر رہے ہيں۔ شيخ الاسلام کے ہدايت پر نوجوان عيد الفطر بھي سيلاب متاثرين کے ساتھ گزاريں گے۔

تبصرہ

Top