لیہ: تحریک منہاج القرآن کا ادارہ افکارِ اسلامیہ میں درسِ عرفان القرآن

تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیر اہتمام 10 اکتوبر 2017 کو ادارہ افکار اسلامیہ میں ماہانہ درسِ عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا جس سے ادارہ افکار اسلامیہ کے ڈائریکٹر سید ساجد شاہ نے خطاب کیا۔ درسِ عرفان القرآن میں تحریک منہاج القرآن لیہ کے صدر مقبول میرانی، جنرل سیکرٹری طالب سہارن، شبیر بھٹی، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے ضلعی صدر حسنین رضا، وقاراحمد، محمد اسماعیل، مختیار احمد، تحریک منہاج القرآن، منہاج یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران و کارکنان سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔

سید ساجد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اعلانِ نبوت سے پہلے بھی سر تا سر رحمت تھے، مکہ میں صادق اور امین کے لقب سے مشہور ہونا اس بات کی دلیل ہے۔ پہلی وحی کے بعد جب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھر تشریف لائے تو سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا نے آپ کو تسلی دیتے ہوئے فرمایا: اللہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہرگز نقصان نہیں ہونے دے گا، کیونکہ آپ صلہ رحمی کرتے ہیں، مصیبت زدہ کا بوجھ اٹھاتے ہیں، بے سہاروں کا سہارا بنتے ہیں، مہمانوں کی میزبانی کرتے ہیں اور حق والوں کو حق دلاتے ہیں۔ اعلانِ نبوت کے بعد رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی اُمت تک دین پہنچانے کے لیے جس صبر و تحمل، عفو و درگزر اور شفقت و رحمت کا طرز عمل اختیار فرمایا وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ کا ایک ایسا عظیم الشان پہلوہے جس کی رفعتوں اور بلندیوں کا ادراک کرنا کسی انسان کی بس کی بات نہیں ہے۔

درس کے اختتام پر شہدائے کربلا کی بلندی درجات اور ملک پا کستان سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔ پروگرام کے کامیاب انعقاد پر تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی پوری ٹیم اور خاص طور پر ڈاکٹر عبدالمجید گرواں مبارکباد کے مستحق ہیں۔

تبصرہ

Top