سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز دنیا بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ الحمدللہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کارپی اٹلی نے دن و رات محنت کر کے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو باوقار طریقے سے گھر گھر رمضان پیکج پہنچانے کی مہم شروع کر دی ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کارپی کے رضاکار رمضان پیکجز کی تیاری میں دن رات مصروف عمل ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اٹلی ہمیشہ کی طرح انسانیت کی خدمت کیلئے صف اول میں آکر اپنی خدمات پیش کر رہی ہے۔ اسی ضمن میں Regione Lombardia اور Comune di Gallarate کی معاونت کرتے ہوئے 65 سال سے زائد عمر کے افراد میں گھر گھر جا کر ماسک کی تقسیم کرنے کی مہم میں بھرپور حصہ لیا، جس کے نتیجہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے تقریبا 500 افراد کے گھروں تک جا کر ماسک کی تقسیم کی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز دنیا بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤندیشن اٹلی کے زیراہتمام کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو باوقار طریقے سے گھر گھر راشن پہنچایا جا رہا ہے۔ اب تک 50 سے زائد فیملیز تک راشن پیکجز پہنچا دیئے گئے ہیں۔ مزید 15 فیملیز کو واٹس ایپ رابطہ کے ذریعے سفید پوشی سے اٹلی کے طول و عرض میں بذریعہ کوریئر سامان پہنچانے کے لیے تیار ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے رہنماء اور منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یورپ کے صدر حاجی ارشد جاوید وڑائچ انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حاجی ارشد جاوید وڑائچ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا مرحوم نے منہاج القران کئے پلیٹ فارم سے دین اسلام اور انسانیت کی قابل تقلید خدمت کی منہاج القران اپنے ایک عظیم سپوت سے محروم ہو گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری نے مورخہ 26 نومبر 2011ء کو اٹلی کے مختلف شہروں کا تنظیمی دورہ کیا جس میں انہوں نے ان شہروں میں قائم تنظیمات کے مراکز کا وزٹ کیا اور منہاج ٹی وی کے پراجیکٹ کے بارے تنظیمات سے میٹنگز کیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.