سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کراچی کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے امدادی کیمپ لگایا گیا، جس میں عوام بڑی تعداد میں عطیات جمع کروا رہی ہے۔ سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ملک بھر میں مختلف مقامات پر کیمپس لگائے گئے ہیں، جہاں جمع شدہ اشیاء، راشن اور دیگر چیزوں کو متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔
آغوش کمپلیکس کراچی کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر تحریک منہاج القرآن اور چیئرمین آغوش آرفن کیئر ہومز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ تقریب میں آغوش کمپلیکس کراچی کے اساتذہ، انتظامیہ اور منہاج القرآن و جملہ فورمز کراچی کے ذمہ داران شریک ہوئے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے آغوش میں زیرتعلیم بچوں کے ہمراہ شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور ان کی درازیٔ عمر کیلئے دعا کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے کے ڈائریکٹر فیصل مشہدی نے تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیرانتظام یتیم بچوں کی کفالت کے ادارہ آغوش کراچی کا وزٹ کیا، اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے ڈائریکٹر سید امجد شاہ بھی ان کے ساتھ تھے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاﺅنڈیشن کراچی کی جانب سے مستحق گھرانوں کو راشن فراہم کرنے کا منصوبہ "رمضان فوڈ سپورٹ پروجیکٹ" اپنے تکمیل کو پہنچا۔ آج مورخہ 23 اپریل بروز جمعرات 02:00 بجے دوپہر المنہاج زونل سیکریٹریٹ سے راشن تقسیم کیا جائے گا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن منڈی لیاری ٹاؤن (کراچی) کی طرف سے دوسرے مرحلے میں مزید 50 گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لیاری ٹاؤن (کراچی) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کراچی کالا پل، اورنگی ٹاؤن، شیر شاہ، PIA ٹاؤن شپ اور لانڈھی ٹاؤن کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی گئی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کراچی کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کراچی کے زیراہتمام اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ قربانی کے لیے قائم کردہ کیمپ میں مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ اور منصور قاسم اعوان مرکزی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ نے مرکز کی طرف قربانی مہم کی خصوصی نگرانی کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کراچی کے ڈائریکٹر مسعود احمد عثمانی اور ناظم منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کراچی ریاض ملک، آغوش کراچی کی انتظامیہ نے گزشتہ سالوں سے بڑھ کر اس سال منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کراچی کو کھالیں دینے پر اہلیان کراچی سے شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یتیم بے سہارا بچوں کیلئے آغوش کراچی کا پروجیکٹ ڈاکٹر طاہر القادری کا عظیم تحفہ ہے جس میں یتیم بچے اپنی تعلیم و تربیت مکمل کر کے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
تحریک منہاج القرآن کراچی نے شاہ لطیف ٹاؤن میں ایسے بچے جن کے والدین حیات نہیں بے سہارا ہیں، انکی تعلیم و تربیت رہائش کیلئے ایک ادارہ آغوش قائم کیا ہے جس میں ابھی یتیم بچوں کی کفالت کی جاتی ہے۔ آغوش کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے صدر تحریک منہاج القرآن کراچی علامہ نعیم انصاری نے کہا انسانیت کی خدمت عظیم عبادت ہے، انسانیت کی خدمت ہی دنیاو آخرت میں کامیابی کی ضامن ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام لاہور کے بعد کراچی شاہ لطیف ٹاؤن میں یتیم اور بے سہارا بچوں کے پروجیکٹ آغوش کی افتتاحی تقریب مورخہ 5 فروری 2018 کو منعقد ہوئی، تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے آغوش کمپلیکس (کراچی) کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس (کراچی) مسعود عثمانی، زاہد لطیف و دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کراچی کے زیراہتمام سرجانی ٹاؤن میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر ایوب اور ان کی ٹیم نے خدمات سرانجام دیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر مسعود عثمانی، انوار صدیقی نے کیمپ کا دورہ کیا اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم کو میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر خصوصی مبارکباد بھی دی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام متاثرین تھر کے لیے مٹھی، اسلام کوٹ، ننگر پارکر اور چھاچھرو کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا، امدادی سامان میں آٹا، چاول، کوکنگ آئل، چینی، سرخ مرچ، دال چنا، بسکٹ، دودھ، نمک اور ڈیڑھ لیٹر کی 30 پانی کی بوتلیں شامل تھیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سامان 3000 متاثرہ ہندو اور مسلمان خاندانوں میں تقسیم کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لیاری ٹاؤن کراچی کے زیراہتمام پہلا فری میڈیکل کیمپ منعقد ہوا جس میں ہیپا ٹائٹس "C" (کالا یر قان) کے علاج و تشخیص کے لئے بالخصوص اور دیگر امراض کے لئے بالعموم بڑی تعداد میں خواتین اپنے علاج کے لیے کیمپ میں آئیں۔ کیمپ کو منعقد کرانے میں منہاج القرآن ویمن لیگ لیاری ٹاؤن کی ناظمہ مسز ریحانہ جاوید نے کلیدی کردار ادا کیا۔ کیمپ کے لئے گھر گھر جا کر Funding کرنا، دعوتیں دینا، اشتہار لگوانا، Al Karachi Civil Hospit سے ڈاکٹر بطول کو Arrange کرنا، ان ساری Efforts کا سہرا ناظمہ لیاری ٹاؤن کے سر جاتا ہے
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.