سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 12واں سالانہ فری آئی سرجری کیمپ 6 نومبر 2009ء بروز جمعۃ المبارک کو ہوا، ہزاروں مستحق افراد کا کامیاب آپریشن کیا گیا اور انہیں بینائی کی عظیم دولت نصیب ہوئی۔ آئی کیمپ میں ملک بھر سے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم نے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نارووال کے زیراہتمام سالانہ چار روزہ فری آئی سرجری کیمپ کی اختتامی تقریب مورخہ 7 نومبر 2008ء کو نارووال میں منعقد ہوئی۔ آئی کیمپ کی اختتامی تقریب کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نارووال کے زیراہتمام دسواں سالانہ تین روزہ فری آئی کیمپ مورخہ 9 نومبر منہاج القرآن اسلامک سنٹر نارووال میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر آکولو پلاسٹک سرجری کے مایہ ناز ڈاکٹر اور میو ہسپتال میں شعبہ آئی کے ہیڈ پروفیسر عمران اکرم صحاف، ڈسٹرکٹ آئی سرجن ڈاکٹر امانت علی، جنرل ہسپتال لاہور کے آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر آکاش، گجرات کے معروف سرجن ڈاکٹر سید مزمل حسین شاہ، میو ہسپتال لاہور کے سابق رجسٹرار ڈاکٹر سید جواد، ڈاکٹر گوہر رحمان، میو ہسپتال لاہور کے ڈاکٹر حافظ عطاء الرسول، میڈیکل آفیسر نارووال ڈاکٹر احمد سعید، پیرا میڈیکل سٹاف، شعبہ آپٹالوجی اور سرجری سے منسلک ملک کے دیگر ماہر ڈاکٹر بھی موجود تھے۔ اس کیمپ میں علاج کے لیے آنے والے مریضوں کے ساتھ ان کے رشتہ دار، ورثاء، دیگر معززین علاقہ اور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد بھی یہاں حاضر تھی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.