سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جانوں کا تحفظ کیا، اللہ نے فرمایا ہے جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا، انسانی صحت اور جان کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرنے والے ڈاکٹرز انسانیت کی خدمات کے ساتھ ساتھ اللہ اور اس کے رسولﷺ کے احکامات بھی بجا لاتے ہیں، ان کی قدرکی جائے، انہوں نے کورونا وائرس کی و باء کے دوران بے مثال خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے جذبہ کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا
منہاج ویمن لیگ کینیڈا کے زیراہتمام مولدالنبی کانفرنس 17 نومبر 2019ء کو مسی ساگا مسلم کمیونٹی سنٹر میں ہو گی، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری مہمان خصوصی ہوں گی اور خطاب بھی کریں گی۔ کانفرنس میں محفل نعت، درود شریف اور اذکار بھی شامل ہیں جبکہ دیگر مقررین بھی خطاب کریں گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد 2017ء منعقد ہوئی، جس کی صدارت شازیہ شفیق نے کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ علی اکبر اور حسن شفیق نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی۔ علینہ مغل نے قرآنی آیات کی ترجمہ پیش کیا جبکہ سسٹر مسرت مغل نے احادیث کی تلاوت بھی کی۔ منہاج یوتھ لیگ کی ٹیم نے حمد باری تعالیٰ کو پیش کیا، جس کے بعد منہاج سسٹرز لیگ اور سسٹر رحیمہ، عفیفہ کامران، ہانیہ شفیق اور ثناء شفیق الگ الگ نعت خوانی کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کینڈا کے زیر اہتمام مورخہ 27 اکتوبر 2013 کو جامع مسجد المصطفیٰ میی ساما کینڈا میں عظیم الشان عشق مصطفی صلی االلہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ٹورنٹو اور دیگرمقامات سے آئی خواتین نے شرکت کی
مورخہ 12 اکتوبر، بروز ہفتہ کی شام مسی ساگا مسلم کمیونٹی سینٹر کینیڈا کے زیر اہتمام ایک شاندار نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا، جس میں کمیونٹی کی نامور سماجی شخصیت دل محمد اور میڈیا کی معروف شخصیات جن میں ریڈیو سدا بہار کے راجہ اشرف، ریڈیو گھر آنگن کی سمینہ احمد اور اردو پوسٹ کے ایڈیٹر سید توثیف احمد شامل تھے۔ تقریب میں پاکستان اور ٹورنٹو کے نامور شعراء اور معززین نے بڑی تعداد میں شرکت فرمائی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا اور مسی سگا مسلم کیمونٹی سنٹر کینیڈا کے زیراہتمام 3 اپریل 2011ء کو ایئر پورٹ روڈ پر واقع انٹرنیشنل کنونشن سنٹر ٹورانٹو کینیڈا میں عظیم الشان میلاد مصطفیٰ کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں کینیڈا کے علاوہ نارتھ امریکہ اور یو کے سے ہزار ہا مرد و خواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی جبکہ صاحبزادہ حسن محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.