سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ایک ہفتہ کے نجی دورہ پر ڈنمارک تشریف لائے۔ اس موقع پر مورخہ 07 ستمبر 2012ء کو منہاج ویمن لیگ اور منہاج یوتھ لیگ کی طرف سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں تنظیات کے علاوہ بڑی تعداد میں متحرک خواتین و کارکنان نے شرکت کی۔
بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مورخہ 05 مئی 2012ء کو منہاج القرآن ڈنمارک ویلبی مرکز میں منہاج القرآن ویمن لیگ اور سسٹرز لیگ سے خصوصی ٹیلی فونک گفتگو فرمائی اور انہیں سیکنڈینیویا کی خواتین کی سب سے بڑی میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کرانے پر مبارکباد اورخصوصی دعاؤں سے نوازا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کوپن ہیگن کے مرکز نورتھ ویسٹ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام مورخہ 05 مئی 2012ء کو ایک عظیم الشان میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ایک ہزار سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس کی مہمان خصوصی منہاج القرآن انٹرنیشنل سپریم کونسل کی ممبر محترمہ غزالہ حسن قادری تھیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپریم کونسل کی ممبر محترمہ غزالہ حسن قادری نے مورخہ 04 مئی 2012ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ اوڈنسے (ڈنمارک) کے زیراہتمام منعقد ہونے والی عظیم الشان معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔
مورخہ 04 مئی 2012ء کو ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی سیکرٹری جنرل محترمہ غزالہ حسن قادری نے ویربروپارکن کا دورہ کیا اور منہاج القرآن سے وابستہ خواتین سے ملاقات کی،
محترمہ غزالہ حسن قادری (ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل) نے مورخہ 03 مئی 2012 ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل اسلامک سنٹر آما، کوپن ہیگن (ڈنمارک) کا دورہ کیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر نجمہ مرتضیٰ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ غزالہ حسن قادری کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر محترمہ غزالہ حسن قادری نے استقبال کے لئے آنے والی بہنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زندگی اور ان کی فکر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کوپن ہیگن نورتھ ویسٹ میں مورخہ 03 مئی 2012ء کو منہاج ویمن لیگ کے لئے ایک خصوصی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل؛ محترمہ غزالہ حسن قادری نے خصوصی گفتگو کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کی ممبر محترمہ غزالہ حسن قادری نے مورخہ 02 مئی 2012ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل نورتھ ویسٹ کوپن ہیگن کے مرکزکا دورہ کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی جنرل سیکرٹری محترمہ غزالہ حسن قادری مورخہ 02 مئی 2012ء کو چار روزہ تنظیمی دورہ پر ڈنمارک پہنچیں۔ کوپن ہیگن ایئر پورٹ پر تحریکی کارکنان کی کثیر تعداد نے استقبال کیا۔
منہاج ویمن لیگ ڈنمارک کے زیر اہتمام مورخہ 06 فروری 2011ء کو جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتہائی جوش وخروش سے منایا گیا۔ منہاج ویمن لیگ کے پروگرام میں گردونواح سے خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد اور منہاج القرآن انٹرنیشنل انگلینڈ کے امیر علامہ محمد صادق قریشی الازہری تھے۔
مورخہ 7 اگست بروز جمعرات بوقت 18:00 بجے شام منہاج ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل سنٹر ویلبی ڈنمارک میں عظیم الشان ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔ کنونشن میں مہمانِ خصوصی صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، علامہ حسن میر قادری، حاجی گلزار احمد اور حاجی حمید اللہ تھے جبکہ کثیر تعداد میں ورکرز موجود تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.