تحریک منہاج القرآن ملکوال کے زیراہتمام درس عرفان القرآن کا انعقاد

duroos Irfan-ul-Quran

تحریک منہاج القرآن جہلم کے زیراہتمام 05 اپریل 2023 کو دروسِ عرفان القرآن کی تیسری نشست منعقد ہوئی۔ جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظم اعلیٰ) نے خصوصی شرکت کی اور کامیابی کے بنیادی تقاضے کے موضوع پر خطاب کیا۔

علامہ رانا محمد ادریس قادری نے اہلیان ملکوال کو شہر اعتکاف میں شمولیت کی خصوصی دعوت بھی دی۔ تقریب میں خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی سلامتی، عظیم مصطفوی مشن کی کامیابی اور شیخ الاسلام کی صحت و درازئ عمر کیلئے دعا کی گئی۔

duroos Irfan-ul-Quran

تبصرہ

Top