شکر گڑھ: 5 روزہ دروس عرفان القرآن - تیسرا روز

تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کا تیسرا پروگرام 13 جولائی 2013ء بروز سوموار بعد از نماز فجر منعقد ہوا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ پروگرام میں ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والی مؤثر شخصیات نے شرکت کی۔ سٹی کے علاوہ دور دراز یونین کونسلز سے ہزاروں کی تعداد میں مردوں اور عورتوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر علامہ یاسر نسیم نقشبندی نے تزکیہ نفس اور رمضان کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کی تحریک کو روکنے کے لئے ایسا ماحول پیدا کر رہی ہیں کہ جس میں عریانی و فحاشی ہے۔ آزادی اور ترقی تہذیب کے نام سے بے حیائی کا اخلاق سوز کلچر دیا گیا ہے۔ اس ماحول میں مسلمان نوجوان دنیاوی حسن و جمال، جاہ و منصب اور مال و دولت کا پجاری بن رہا ہے۔ ماہ رمضان المبارک کے معمولات ہی ایک مسلمان کے قلب و روح میں تزکیہ، اللہ اور رسول کی محبت و غلامی، سجدوں کی لذت جیسی کیفیات پیدا کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اس ماہ مقدس میں شیطان کو جکڑ دیا جاتا ہے اور نفس کمزور ہو جاتا ہے۔ لہذا یہ ماہ نیکی کرنے، اطاعت الہی و بندگی الہی، توکل، ایثار و ہمدردی، خلوص اور صبر و استقامت اور اعمال حسنہ کو اپنانے کے لیے بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

 

تبصرہ

Top