نارووال: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 17 واں فری آئی سرجری کیمپ

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اپنے سلوگن تعلیم، صحت اور فلاح عام کے تحت دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ امسال بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور نارووال کی مقامی تنظیم کی اجتماعی کاوشوں سے 7 روزہ فری آئی سرجری کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس کیمپ میں تقریباَ 3600 افراد کی آنکھوں کا معائنہ ہوا۔ ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ نے اس کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا شروع دِن سے ہی یہ سلوگن رہا ہے کہ غریبوں اور ناداروں کی بے لوث خدمت کی جائے۔

ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے تمام منتظمین اور ڈونرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ لوگ جو دکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو کئی گنا ثواب عطا ہے ان کے لیے دنیا اور آخرت کی کامیابیوں کی بشارت ہے۔ انہوں نے اس کیمپ کے روح رواں حافظ عبدالحئ، ڈاکٹر امانت علی اور ڈاکٹرز کی پوری ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اس کیمپ میں آنکھوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔ آنکھوں کے فری آپریشن ہوتے ہیں اور فری عینک بھی تقسیم کی جاتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مریض اور مریض کے ساتھ آنے والے افراد کے رہنے اور کھانے پینے کا بھی مؤثر انتظام کیا جاتا ہے۔ اس کیمپ میں آج تک 35 ہزار سے زیادہ مریض مستفید ہو چکے ہیں اور تقریبا 2500 لوگو ں کے آپریشن ہو چکے ہیں۔ اس سال اس کیمپ میں تقر یبا 196 افراد کی آنکھوں کا آپریشن کیے گئے۔

تبصرہ

Top