نارووال: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام فری آئی سرجری کیمپ 2019

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت فری آئی سرجری کیمپ نارووال کا آغاز 1997 میں ہوا، اب تک اس کیمپ میں 60 ہزار سے زیادہ مریضوں کا مفت علاج کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تقریباً 2200 مریضوں کے آپریشن بھی اسی کیمپ میں مفت کئے جا چکے ہیں۔

سال 2019ء کے کیمپ کا افتتاح 2 نومبر 2019ء کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے منہاج اسلامک سنٹر نارووال میں کیا، اس سال بھی منہاج فری آئی سرجری کیمپ میں اب تک سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا جا چکا ہے۔ اس کیمپ میں آنے والے تمام مریضوں کا معائنہ اور فری علاج کے ساتھ ساتھ تمام مریضوں کو ادویات بھی مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ ایسے تمام مریضوں کے آپریشن بالکل مفت کئے جاتے ہیں جن کو آپریشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ کیمپ پر آنے والے تمام مریضوں اور اُن کے ساتھ آنے والے attendant کی رہائش اور کھانے کا انتظام بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ذمہ ہوتا ہے۔

Minhaj Welfare Foundation free eye surgery camp 2019

منعقدہ آئی سرجری کیمپ کے انچارج حافظ عبدالحئی اور نگران خان عبدالقیوم خان ایڈووکیٹ جب کہ باقی ٹیم میں حاجی نذیر احمد اور سید انور علی شاہ شامل ہیں۔ منہاج فری آئی کیمپ نارووال کے تمام مراحل ماہر سپشلسٹ ڈاکٹرز کی زیر نگرانی انقعاد پذیر ہوتے ہیں میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر امانت علی آئی سپشلسٹ (DHQ ہسپتال نارووال) ہیں، جب کہ دیگر ڈاکٹرز کی ٹیم میں ڈاکٹر حسن بخاری سینئر رجسٹرار میو ہسپتال لاہور اور ڈاکٹر محمد افضل شامل ہیں۔ اس سال بھی OPDS کے اختتام پر تمام ایسے مریضوں کے مفٹ اپریشن بھی کیے جائے گے جن کو آپریشن کی ضرورت محسوس کے جائے گی۔

تبصرہ

Top