منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام نارووال میں فری آئی کیمپ

free eye camp

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام نارووال میں فری آئی کیمپ کا انعقاد ہوا، کیمپ منہاج القرآن کے اسلامک سنٹر نارووال میں لگایا گیا، مضافات کے دیہات کے درجنوں خواتین و حضرات کی آنکھوں کی سرجری کی گئی۔ مریضوں کو ادویات اور عینکیں بھی مہیا کی گئیں۔ دو روزہ فری آئی کیمپ میں 300 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا دور حاضر کے جدید ترین طریقہ آپریشن کے مطابق 61 مریضوں کی فیکو سرجری کی گئی۔ درجنوں مریضوں کا سفید موتیے کا آپریشن کیا گیا۔

دو روزہ کیمپ میں شوگر، ہیپاٹائٹس بی اور سی کے ٹیسٹ بھی کئے گئے۔ زیر علاج مریضوں اور انکے عزیز و اقارب کو رہائش اور کھانا بھی فراہم کیا گیا۔ معروف آئی سرجنز ڈاکٹر سید حسن بخاری، ڈاکٹر حافظ محمد عابد، ڈاکٹر محمد طاہر اور ڈاکٹر امانت علی نے مریضوں کے آپریشن کئے۔ دور دراز سے آئے مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں طبی مشورے دئیے۔

اس موقع پر مریضوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے دکھی انسانیت کی خدمت کا جو بیڑا اٹھا رکھا ہے وہ لائق تحسین اور قابل تقلید مثال ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کنٹری ہیڈ سید امجد علی شاہ نے دو روزہ کیمپ کا خصوصی وزٹ کیا اور زیرعلاج مریضوں سے ملاقات کی۔ سید امجد علی شاہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی اور رہنمائی میں دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے پیش پیش ہے، اس ضمن میں آشوب چشم کا شکار غریب مریضوں کو عرصہ دراز سے سرجری اور علاج کی سہولت مہیا کی جارہی ہے، نارووال میں دو روزہ کیمپ کا انعقاد بھی اسی سلسلے میں منعقد کیا گیا۔

سید امجد علی شاہ نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر نگرانی فلاحی منصوبہ جات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی فلاح و بہبود اور خدمت کے تمام منصوبہ جات قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کوششوں سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں جاری ہیں۔ صحت، تعلیم اور خدمت خلق منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا مشن ہے۔ ایک دوسرے کے کام آنا انسانیت اور بہترین عبادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمات کا یہ سفر جاری رہے گا۔

سید امجد علی شاہ نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران اور ان مخیر حضرات کو بھی خراج تحسین پیش کیا جن کے تعاون سے لوگوں کی خدمت کے منصوبے جاری ہیں۔ دو روزہ آئی کیمپ میں تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما عبد القیوم خان ایڈووکیٹ، حافظ عبد الغفار سلطانی، صدر منہاج القرآن نارووال محمد سلیم عباس، نائب صدر تحصیل نارووال، ناظم ویلفیئر منہاج القرآن نارروال ڈاکٹر محمد بلال، حافظ صاحبزادہ محمد طاہر، حاجی نذیر احمد سمیت منہاج القرآن کے سینئر رفقاء، عہدیداران نے خصوصی شرکت کی۔

free eye camp

free eye camp

free eye camp

free eye camp

free eye camp

free eye camp

free eye camp

free eye camp

آئی کیمپ کی اختتامی تقریب

free eye camp

free eye camp

free eye camp

تبصرہ

Top