سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ماہِ محرم الحرام اور حضرت امام حسینؑ کی شہادت کے حوالہ سے منہاج القران انٹرنیشنل کوپن ہیگن کے زیرِاہتمام “پیغام شہادت امام حسینؑ کانفرنس” کا انعقاد، پروگرام میں حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کے ساتھ ساتھ امام عالی مقام امام حسینؑ، اہلِ بیت اطہار اور شہدائے کربلا کے حضور بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی نیشنل ایگزیکٹیو و جملہ فورمز کی تقریبِ حلف برداری منہاج القرآن اسلامک سنٹر نارتھ ویسٹ (ڈنمارک) میں منعقد ہوئی، جس میں جملہ فورمز کے نئے منتخب عہدیداران نے حلف اٹھایا۔ اس موقع پر تقریب کی صدارت امیرِ تحریک محمد اشفاق شیخ نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام فاؤنڈرز آف منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر فاؤنڈنگ ممبرز ڈے کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ان احباب سے خصوصی گفتگو کی گئی ہے جنہوں نے ابتدائی دور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کے دستِ راست بن کر ادارہ منہاج القرآن کی بنیاد رکھی اور مشن کے فروغ کیلئے چار سے پانچ دہائیوں تک اپنی بہترین تنظیمی، تحریکی خدمات انجام دیں۔
منہاج القرآن اسلامک سینٹر برائے طلباء و طالبات میں 9 مارچ بروز ہفتہ ایک انتہائی خوبصورت سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر عرفان ظہور احمد تھے۔ جبکہ صدر پیرنٹس کونسل منہاج القرآن اسلامک سینٹر ویلبی شازیہ قیصر اور ان کی ٹیم کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا
ماہِ صیّام اپنی بےشمار رحمتوں، برکتوں کے ساتھ سایہ فگن ہونے کو ہے۔ اب ہم کہاں تک اس کے تقاضے پورے کرتے اور اس کے فضائل سمیٹنے کے لیے اپنا دامن وسیع کرپاتے ہیں اس کا انحصار ہم پر ہے۔ چاہیں تو اپنے آپ کو مکمل سیراب کرلیں یا تہی داماں رہ جائیں۔ اسی سلسلہ میں منہاج اسکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک کے زیرِاہتمام اسلامک سینٹر منہاج القرآن نارتھ ویسٹ میں سالانہ ”المعرفۃ تربیتی کیمپ 2024ء“ کا انعقاد کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے نارتھ ویسٹ مرکز پر 16 دسمبر 2023ء کو منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ تقریب میں تمام طلباء، اساتذہ، معلمات کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں بچوں کے والدین اور پاکستانی کمیونٹی سے معزز مہمانان گرامی نے شرکت کی۔
کوپن ھیگن: منہاج القران ڈنمارک کے زیرِاہتمام جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی صدارت امیرِ تحریک شیخ اشفاق نے کی جبکہ منہاج یورپئن کونسل کے صدر بلال اُپل مہمانِ خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیرِاہتمام جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ منہاج القرآن اسلامک سینٹر کے طالب علم حسنین ندیم اختر نے تلاوت قرآنِ پاک کی سعادت حاصل کی، اور خدیجہ آصف نے آقا کریمﷺ کی بارگاہ میں نظرانۂ عقیدت پیش کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل این وی، ڈنمارک کے زیراہمتام منعقدہ ’’معراج النبیﷺ کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ معراج النبی ﷺ وہ عظیم معجزہ ہے جس کی تصدیق قرآن حکیم نے کی ہے۔ اہلِ اِیمان کے اِیمان کی پختگی کے لئے نبی اور رسول کے ہاتھ پر معجزات کا صدُور ہوتا ہے، تاکہ قصرِ اِیمان اور غبارِ تشکیک میں اِیمان اور تیقّن کے چراغ رَوشن ہوں۔
ڈنمارک کوپن ہیگن کے نواحی علاقہ Amager میں منہاج اسلامک سینٹر کے نئے مرکز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ڈنمارک کی لائبریری میں’’قرآن وال‘‘کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل نے ڈنمارک کی تنظیم کی فہم القرآن کو عام کرنے کی کاوشوں کو سراہا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے لکھے عرفان القرآن کا ڈینش زبان میں ترجمہ (Den Strålende Koran) کی کوپن ہیگن “NV” میں تقریبِ رونمائی ہوئی۔ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا ڈنمارک پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، استقبال میں صدر منہاج یورپین کونسل بلال اپل صا، منہاج یورپین کونسل زون ون کے صدر بابر شفیع شیخ، تحریک منہاج القرآن ڈنمارک کے صدر ڈاکٹر عرفان ظہور احمد، منہاج ویمن لیگ کی خواتین اور منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان شامل تھے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی Valby میں کارکنان کے ساتھ تربیتی نشست منعقد ہوئی۔ تربیتی نشست کے انعقاد پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تمام ذمہ داران کو مُبارکباد پیش کی۔
منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک کے زیراہتمام درس نظامی الشہادۃ الثانویہ، الشہادت العالیہ، الشہادت العالمیہ کے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقسیمِ انعامات کی تقریب کی صدارت شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے کی اور خصوصی خطاب کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.