سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کوپن ہیگن نورتھ ویسٹ میں مورخہ 03 مئی 2012ء کو منہاج ویمن لیگ کے لئے ایک خصوصی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل؛ محترمہ غزالہ حسن قادری نے خصوصی گفتگو کی۔
محترمہ غزالہ حسن قادری (ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل) نے مورخہ 03 مئی 2012 ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل اسلامک سنٹر آما، کوپن ہیگن (ڈنمارک) کا دورہ کیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر نجمہ مرتضیٰ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ غزالہ حسن قادری کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر محترمہ غزالہ حسن قادری نے استقبال کے لئے آنے والی بہنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زندگی اور ان کی فکر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی جنرل سیکرٹری محترمہ غزالہ حسن قادری مورخہ 02 مئی 2012ء کو چار روزہ تنظیمی دورہ پر ڈنمارک پہنچیں۔ کوپن ہیگن ایئر پورٹ پر تحریکی کارکنان کی کثیر تعداد نے استقبال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کی ممبر محترمہ غزالہ حسن قادری نے مورخہ 02 مئی 2012ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل نورتھ ویسٹ کوپن ہیگن کے مرکزکا دورہ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے ڈائریکٹر علامہ عبدالستار سراج نے مورخہ 15 مارچ 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کا دور ہ کیا اور ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل سے ملاقات کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کوپن ہیگن ڈنمارک کے زیر اہتمام مورخہ 10 مارچ 2012ء بروز ہفتہ عظیم الشان سالانہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (آما سنٹر) ڈنمارک کے زیر اہتمام مورخہ 25 فروری 2012ء بروزہفتہ سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں گردونواح سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوڈنسے (ڈنمارک) کے زیر سرپرستی میلاد کمیٹی نے مورخہ 04 فروری 2012ء کو ڈنمارک یونیورسٹی اوڈنسے کے پروقار آڈیٹوریم میں مولد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں منہای القرآن، مسلم یوتھ لیگ، ویمن یوتھ لیگ نے بھر پور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر اہتمام مورخہ 04 فروری 2102ء بروز ہفتہ Bispevej کے نئے اور خوبصورت ہال میں سالانہ عظیم الشان میلادا لنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس2012ء منعقد ہوئی جس میں مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مورخہ 28 جنوری 2102ء بروز ہفتہ بعد نماز عصر منہاج القرآن Bispevej ڈنمارک میں مجلس شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدرات منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری اور صدر اعجاز احمد وڑائچ نے کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ڈنمارک کے زیراہتمام مورخہ 26 جون 2011ء بروز اتوارکو عظیم الشان معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں کوپن ہیگن کے مختلف علاقوں سے خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام اس سال بھی ربیع الاوال میں محافل میلاد کا سلسلہ جاری رہا اور منہاج القرآن ویلبی کے زیراہتمام مورخہ 27 فروری 2011 ء بروز اتوار کو عظیم الشان محفل نعت بسلسلہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ محفل میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام مورخہ 06 فروری 2011ء بروز اتوار کو منہاج القرآن آما سنٹر میں استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوئی۔ پروگرام کا آغاز آما سنٹر کے بچوں حماد ریاست اور شہروز سجاد کی تلاوت سے ہوا۔ محمد اعجاز گوندل، امام نوید، حسین شاہ، قاری امجدعلی اور منہاج نعت کونسل کے قاری ظہیر احمد اور ہمنوا نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقید ت پیش کئے۔
منہاج ویمن لیگ ڈنمارک کے زیر اہتمام مورخہ 06 فروری 2011ء کو جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتہائی جوش وخروش سے منایا گیا۔ منہاج ویمن لیگ کے پروگرام میں گردونواح سے خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد اور منہاج القرآن انٹرنیشنل انگلینڈ کے امیر علامہ محمد صادق قریشی الازہری تھے۔
مورخہ 05 فروری 2011 ء بروز ہفتہ کو اوڈنسے ہال میں میلاد النبی کانفرنس منعقد ہوئی۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے بھائیوں اور ویمن لیگ کی بہنوں نے محمد جمشید خان کی سربراہی میں ہال کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز حافظ محمد ندیم یونس نے قرآن حکیم کی آیات بینات کی تلاوت سے کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.