سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج یوتھ لیگ اٹلی کی جانب سے کارپی کے کانگرس ہال میں آل اٹلی یوتھ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا مقصد موجودہ جدید دور میں سوشل میڈیاکی اہمیت اور اس کے تنظیمی حوالے سے درست استعمال کے لیے نوجوانوں کومتحرک کرنا تھا۔اس موقع پر عدیل اظہر، صرمدجاوید، فرخ شہزاداور حفیظ نے بریفینگ دی۔ اس ورکشاپ کی صدارت MQI اٹلی کے ڈائریکٹرغلام مصطفی مشہدی صاحب کر رہے تھے۔
مورخہ 14 اپریل 2013ء بروز اتوار کو ہوٹل اتروسکو آریزو (اٹلی) میں اسلامک کمیونٹی (مسجد القدس) کی جانب سے مسلم بھائی چارہ کے حوالہ سے ایک خوبصورت کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں ساؤتھ اٹلی کے ڈائریکٹر علامہ غلام مصطفی مشہدی نے مقامی تنظیم کے ہمراہ خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(بریشیا) اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 03 مارچ 2013ء کو بڑی گیارہویں شریف کے موقع پر غوث الوریٰ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں رفقاء اراکین کی کثیر تعداد نے شرکت۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی مجلس شوریٰ کا اجلاس مورخہ 03 مارچ 2013ء بروز اتوار منہاج القرآن اسلامک سنٹر کارپی اٹلی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ساؤتھ اٹلی کی مرکزی تنظیم کے علاوہ دیگر صوبائی تنظیمات آریزو،بلزانو، کارپی، مچراتا، چینتو کے صدور وناظمین کے علاوہ دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(بریشیا) اٹلی کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے 62 ویں یوم ولادت کے موقع پر تقریب منعقد ہوئی جس میں رفقاء کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل چینتو( اٹلی) کے زیر اہتمام مورخہ 02 فروری 2013ء بروز ہفتہ کو عظیم الشان سالانہ محفل میلاد منعقد کی گئی جس میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل (بریشیا) اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 20 جنوری 2013ء بروز اتوار کو پیغام عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں مرد وخواتین، بچوں اور بچیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نقابت کے فرائض اسجد عمران جنرل سیکرٹری منہاج القرآن بریشیا نے ادا کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ( بیرگامو ) اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 19 جنوری 2013ء بروزہفتہ کو میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس کی نقابت کے فرائض حاجی محمد یونس بٹ نے ادا کئے۔
علامہ سید فرحت حسین شاہ نے اہل بیت اطہار کی طہارت اور واقعہ کربلا پر قرآن وحدیث کی روشنی میں مدلل خطاب کیا۔ انہوں نے آج کے یزیدی نظام کے حوالہ سے یہ پیغام دیا کہ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری حسینی پیغام لے کر23 دسمبرکو پاکستان جار ہے ہیں۔ خطاب کے بعد سلام پڑھا گیا اور علامہ سید غلام مصطفی مشہدی نے دعا کرائی۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے ناظم علامہ سید فرحت حسین شاہ نے مورخہ 01 دسمبر 2012ء بروز ہفتہ منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیاء، بیرگامو اور پریوالے کے رفقاء سے خصوصی ملاقات کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناپولی (اٹلی) کے زیر اہتمام مورخہ 24 نومبر2012ء کوشہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کی یاد میں عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو، اٹلی) کے زیر اہتمام مورخہ 08 نومبر 2102ء بروز جمعرات دیزیو کونسل کے خوبصورت ہال میں یوم اقبال کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں تلاوت کلام پاک کی سعادت صوفی امانت حسین صدیقی نے حاصل کی جبکہ جازیہ نصیر نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نذرانہ پیش کیا۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر (دیزیو، اٹلی) کے زیرانتظام مورخہ 28 اکتوبر 2012ء کو ماہانہ محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی جس میں کثیر تعدا د میں افراد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(آریزو، اٹلی) کے زیر اہتمام مورخہ 26 اکتوبر 2012ء کو عید الاضحی کا عظیم الشان اجتماع ہوٹل اتر سکو کے بڑے ہال میں منعقد ہوا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ دیگر ممالک کے مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (بولزانو، اٹلی) کے زیراہتمام مورخہ 20 اکتوبر 2102 ء کو ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں بولزانو کے صدر محمد ندیم (وی پی تینوں)، نائب صدر محمد ندیم (برونیکو)، ناظم اعلیٰ محمد عبدالجبار (برکسن)، نائب ناظم غلام دستگیر(بولزانو)، ناظم نشرواشاعت نصرت اللہ شاہد (بولزانو) اور نائب ناظم مالیات محمد عدنان (برونیکو) نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.