سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام دنیائے عیسائیت کے قدیم ترین شہر ویٹی کن سٹی روم میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60 ویں سالگرہ اور بین المذاہب دعائیہ تقریب کا 19 مارچ 2011ء کو انعقاد کیا گیا۔ جس میں 18 ممالک کے انٹرفیتھ ڈائیلاگ کے حوالے سے ویٹی کن سٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے اپنے یورپ قیام کے دوران 19 مارچ 2011ء کو اٹلی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آریزو (اٹلی) کا دورہ کیا۔ سہیل احمد رضا ان دنوں انٹرفیتھ ریلیشنز کے خصوصی کورس کے لئے اٹلی میں عارضی مقیم ہیں۔ انہوں نے اپنے دورہ کے دوران منہاج القرآن انٹرنیشنل آریزو کے تنظیمی عہدیداران سے ملاقات کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(دیزیو) اٹلی کا آغاز نومبر 1996ء میں علامہ حافظ نذیر احمد قادری الازہری کے دورہ کے دوران ہوا تھا اس دورہ میں میلان صوبہ کے شہر دیزیو میں پہلی باضابطہ تنظیم قائم کی گئی، اس کے ساتھ ہی باقی شہروں میں بھی تنظیمات کے قیام کا عمل شروع ہو گیا اور اگلے چھ ماہ میں اٹلی کی مرکزی تنظیم بھی تشکیل دے دی گئی
منہاج یوتھ لیگ میلان (اٹلی) کے زیراہتمام مورخہ 02 مارچ 2011ء بروز بدھ کو اٹلی کے دوسرے بڑے شہر میلان کے دل سینٹرل ایشین سے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں عظیم الشان جلوس نکالا گیا۔ جلوس کے شرکاء ہزاروں کی تعداد میں درود و سلام پڑھتے ہوئے قافلوں کی صورت میں جلوس میں شریک ہوئے۔ خوبصوت بینرز اور دل موہ لینے والے انتہائی خوبصورت اسم پاک ’’محمد‘‘ کے کتبے سارے جلوس میں ایمان افروز نظارہ پیش کر رہے تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کی ضلعی تنظیم بلزانو کے زیراہتمام مورخہ 20 فروری 2011ء بروز اتوار کو بلزانو شہر کے میونسپل ہال میں محفل میلاد منعقد ہوئی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز حافظ اقدس شہزاد نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت ذکا ء اللہ، شوکت حسین، محمد علی اور اویس شہزاد نے حاصل کی، بچوں نے مختلف گروپس کی طرف سے بھی نعتیں پیش کیں۔ نقابت کے فرائض محمد ندیم نے سرانجام دیئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 19 فروری 2011ء بروزہفتہ بعد نمازعشاء شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 60 ویں سالگرہ کی تقریب اسلامک سنٹر دیزیو میں منعقد ہوئی، جس میں بزرگوں، خواتین، بچے، بچیوں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آریزو ساؤتھ اٹلی کے زیر اہتمام مشہور ہوٹل کے ہال میں مورخہ 19 فروری 2011ء کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل منعقد ہوئی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز قاری ممتاز نے تلاوت کلام مجید سے کیا
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 12 فروری 2011ء بروزہفتہ بعد نماز مغرب 16 ویں سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں مرد و خواتین، بچے اور بچیوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ کے امیر علامہ حافظ نذیر احمد قادری تھے۔
نہاج القرآن ویمن لیگ رجوایملیاو مودنہ (اٹلی)کے زیر اہتمام مورخہ 16 جنوری 2011ء کو کارپی مرکزمیں شہادت کانفرنس منعقد ہوئی
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کے زیراہتمام مورخہ 16 نومبر 2010ء بروز منگل مشنری ساور یانی پارک دیزیو میں عید الاضحی کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا جس میں دور و نزدیک سے کثیر تعداد میں فرزندان اسلام نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(دیزیو) اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 17 اکتوبر2010ء بروز اتوار مشنری ساور یانی ہال دیزیو میں عظیم الشان محفل ذکر ونعت کا انعقاد کیا گیاجس میں منہاج القرآن یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے خصوصی شرکت کی جبکہ یو کے کے مشہور نعت خواں محمد میلاد رضا قادری بھی خصوصی دعوت پر اٹلی تشریف لائے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے وفد کے ہمراہ مورخہ 22 اگست 2010ء بروز اتوار کو منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیا (اٹلی) کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ منہاج القرآن نارتھ اٹلی کے صدر حاجی ارشد جاوید، منہاج القرآن دیزیو کے صدر حاجی خالد محمود، صدر منہاج یوتھ لیگ چن نصیب اور ناظم سرمد جاوید وفد میں شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو (اٹلی) کے زیراہتمام مورخہ 21 اگست 2010ء بروز ہفتہ کو ماہانہ محفل گیارہویں شریف کا اہتمام کیا گیا۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد شہزاد رفیع نے حاصل کی جبکہ زاہد شاہ نے ہدیہ نعت پیش کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو اٹلی کے زیراہتمام مورخہ 14 اگست 2010ء بروز ہفتہ شام 7 بجے پاکستان کے یوم آزادی کے حوالہ سے مشنری ساوریانی ہال میں تقریب منعقد کی گئی۔ پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب کی وجہ سے یہ تقریب سادگی سے منائی گئی جس میں پاکستانی فیملیز کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ تقریب میں اٹالین اور بنگلہ دیش کی فیملیز کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل رجوایمیلیاومودنہ اور کارپی کے زیراہتمام مورخہ 14 اگست 2010ء بروز ہفتہ ریڈیو برونو ہال میں پاکستان کی یوم آزادی کے حوالہ سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں شیخ اللغہ والادب علامہ محمد نواز ظفر نے پاکستان سے خصوصی شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.